کھیل

گلمت پریمئر لیگ سیزن 6 کا آغاز

گوجال ( سٹاف رپورٹر)گلمت پریمئر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ سیزن 6thکاباقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں افتتاحی تقریب تحصیل گوجال کے ہیڈ کوارٹر گلمت میں منقعد ہو ئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیالکوٹ کے مہمان سیاح حمزہ نظامی سی ای او اٹرو سپورٹس تھے۔ تقریب سے کطاب کرتے ہوئے مہمان خصصی نے کہا کہ کھلاڑی دنیا بھر میں امن کے سفیر ہو تے ہیں۔ کھیل وہ واحد ذریعہ ہے جس سے معاشرے میں امن کی فضاء برقرار رکھتی ہے۔ اس طرح کے مثبت سرگرمیوں سے معاشرے سے بُرائی ختم ہو تی ہے اور اچھائی جنم لیتی ہے۔ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنے میں اس قسم کی سرگرمیاں کارگر ثابت ہو تی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں بھی پنجاب سے امن اور محبت کا پیغام لے کر ملک کے اس دور افتادہ علاقے میں آیا ہو ں ۔یہاں کے لوگ پرامن اور مہمان نواز ہیں ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اسماعیلی کونسل گلمت رحیم خان نے کہا کہ نوجوان کھیل کے ساتھ ساتھ اپنے تعلیم پر توجہ دے کر اپنے خطے اور ملک کا نام روشن کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع ہنزہ کے یوتھ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر ان کو موقع ملے تو ملک اور اس خطے کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے گزشتہ 6 سالوں سے گلمت پریمئر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر گلمت ینگ سٹار کلب کے کاوشوں کو سراہا ۔ تقریب میں صدر گلمت ینگ سٹار کلب طارق رحیم بیگ نے کہا کہ کلب نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کے علاوہ تعلیمی میدان میں بھی ماونت کر رہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑی ملک میں مختلف کلبوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور اپنے خطے کا نام روشن کر رہے ہیں۔افتتاحی تقریب میں دیگر مقرر ین نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button