اہم ترینخبریں

گلگت: حکومت اور آل پارٹیز کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ، گلگت بلتستان بھر میں شٹر ڈون کی کال جاری رکھنے کا اعلان

گلگت(خبرنگارخصوصی) صوبائی حکومت اور گلگت بلتستان میں ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف بننے والی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ،ڈیڈ لاک برقرار ،کمیٹی کا کل پورے گلگت بلتستان بھر میں شٹر ڈون کی کال جاری رکھنے کا اعلان۔منگل کے روز صوبائی حکومت کی جانب معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ حاجی عابد علی بیگ، فاروق میر سمیت ڈی سی گلگت و اے سی گلگت اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجر برادری کے زیر اہتمام بننے والی آل پارٹی کورکمیٹی کے ممبران صدر انجمن تاجران گلگت بلتستان ابراہیم ،تحریک انصاف عزیز احمد ،ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئر مین سلطان رائیس ،پیپلزپارٹی میرباز کیتھران ،کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کی جانب سے امتیاز گلگتی و دیگر کے مابین4گھنٹے جاری رہنے والی مذاکرات ناکام پہیہ جام و شٹر ڈاون ہڑتال پر ڈیڈ لاک جاری ہے۔

ٹیکس کے خلاف بننے والی کورکمیٹی کے ممبر عزیز احمد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز حکومت اور کورکمیٹی کے مابین چلنے والی مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں اور ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سےکوئی نرمی نہیں دیکھائی جارہی ہے صرف حلیے بہانوں کے ذریعے ٹرخانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کور کمیٹی کبھی ماننے کیلئے تیار نہیں ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button