گلگت بلتستان میں ڈاکٹرز ٹائم سکیل پروموشن اور ہیلتھ پیکیج سے معروم

گلگت بلتستان میں ڈاکٹرز ٹائم سکیل پروموشن اور ہیلتھ پیکیج سے معروم

13 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس(مجیب الرحمان)گلگت بلتستان کے مسیحا ٹائم سکیل پروموشن سے محروم ،ایک ہی سکیل میں عمر گزر گئی اب اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہونا پڑ رہا ہے۔ٹائم سکیل پروموشن پر عمل درآمد کے لئے کئی بار اعلانات وعدے وعید بھی ہوئے مگر دوسروں کا علاج کرنے والے مسیحاخود ہی ذہنی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔بعض ڈاکٹرز پروموشن نہ ہونے پر گلگت بلتستان میں خدمات سرانجام دینے سے بھی کترانے لگے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں کی کمی کا خمیازہ بھی عوام کو ہی بھگتنا پڑ رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے اعلان کے بعدبھی ڈاکٹروں کے لئے ہیلتھ پیکیج پر بھی تاحال مکمل طور پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے۔عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر برادری کو ذہنی اذیت سے نکالنے کے لئے فوری طور پر ٹائم سکیل پروموشن اور ہیلتھ پیکیج پر فوری عمل درآمد یقینی بنا یا جائے۔تاکہ ڈاکٹر برادری دلجمعی سے احسن انداز میں اپنی خدمات سر انجام دے سکیں۔۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔