
سکردو(رجب علی قمر ) اسٹیشن کمانڈر سکردو بریگیڈئر چوہدری اظہر منیر کاہلو نے آج آرمی پبلک سکول و کالج سکردو میں سکردو کے مختلف سکولوں کے مابین تقریر مقابلو ں کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلتستان کے طلباہ و طالبات میں زبردست ٹیلنٹ موجود ہے اور یہاں کے طلباہ و طالبات ملک کے کسی بھی صوبے یا شہر کے مقابلے میں ان میں بہت اچھی صلاحیت کے حامل ہیں۔ تقریر ی مقابلو ں اورنصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سپورٹس اور ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے بچوں کی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں اجا گر کرنے میں مدد ملے گی اور اس قسم کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

اُ نہوں نے کہا کہ سکول کے بچوں نے اپنی تقاریر میں جس جذبہ حب الوطنی کا اظہار کیا اور ملکی اور علاقائی حالات کے حوالے سے اپنی تقاریر میں جس خوبصورتی اور مہارت سے الفاظ کا چناؤ کیا اور بہتر انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے آرمی پبلک سکو ل و کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کی کوشیشوں کی تعریف کیں اور انہوں نے دیگر سکولوں سے بھی آئے ہوئے طلباہ و طالبات کی طرف سے بہتر ین اور معیاری تقاریر پر دیگر سکولوں کے طلباء اور ان بچوں کو تیاری کرانے والے اساتذہ کی کوشیشوں کو سراہا۔ اس موقع پر اُنہو ں نے کہا کہ علاقے کے مختلف سکولوں کے بچوں کو صوبائی سطح پر اور قومی سطح پر تقریری مقابلوں میں مواقع پیدا کرنے کے لیے کوشیش کی جائینگی۔ بچوں کو اردو کے ساتھ ساتھ آئندہ انگریزی میں بھی تقریر یں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آخر میں تقریر ی مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے اسوہ پبلک سکول وکالج سکردو کے طالب علم ساجد ، دوئم پوزیشن کے حامل آرمی پبلک سکول و کالج کے طالب علم یعقوب اور تیسری پوزلیشن کے حامل پبلک سکول و کالج کے طالب علم شیراز کو شیلڈ دی اور ساتھ ہی جیوری کے جچز کو بھی شیلڈ سے نوازا۔





