تعلیمخبریں

بلتستان کے طلباہ و طالبات میں زبردست ٹیلنٹ موجود ہے، اسٹیشن کمانڈر سکردو

سکردو(رجب علی قمر ) اسٹیشن کمانڈر سکردو بریگیڈئر چوہدری اظہر منیر کاہلو نے آج آرمی پبلک سکول و کالج سکردو میں سکردو کے مختلف سکولوں کے مابین تقریر مقابلو ں کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلتستان کے طلباہ و طالبات میں زبردست ٹیلنٹ موجود ہے اور یہاں کے طلباہ و طالبات ملک کے کسی بھی صوبے یا شہر کے مقابلے میں ان میں بہت اچھی صلاحیت کے حامل ہیں۔ تقریر ی مقابلو ں اورنصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سپورٹس اور ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے بچوں کی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں اجا گر کرنے میں مدد ملے گی اور اس قسم کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

اُ نہوں نے کہا کہ سکول کے بچوں نے اپنی تقاریر میں جس جذبہ حب الوطنی کا اظہار کیا اور ملکی اور علاقائی حالات کے حوالے سے اپنی تقاریر میں جس خوبصورتی اور مہارت سے الفاظ کا چناؤ کیا اور بہتر انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے آرمی پبلک سکو ل و کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کی کوشیشوں کی تعریف کیں اور انہوں نے دیگر سکولوں سے بھی آئے ہوئے طلباہ و طالبات کی طرف سے بہتر ین اور معیاری تقاریر پر دیگر سکولوں کے طلباء اور ان بچوں کو تیاری کرانے والے اساتذہ کی کوشیشوں کو سراہا۔ اس موقع پر اُنہو ں نے کہا کہ علاقے کے مختلف سکولوں کے بچوں کو صوبائی سطح پر اور قومی سطح پر تقریری مقابلوں میں مواقع پیدا کرنے کے لیے کوشیش کی جائینگی۔ بچوں کو اردو کے ساتھ ساتھ آئندہ انگریزی میں بھی تقریر یں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آخر میں تقریر ی مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے اسوہ پبلک سکول وکالج سکردو کے طالب علم ساجد ، دوئم پوزیشن کے حامل آرمی پبلک سکول و کالج کے طالب علم یعقوب اور تیسری پوزلیشن کے حامل پبلک سکول و کالج کے طالب علم شیراز کو شیلڈ دی اور ساتھ ہی جیوری کے جچز کو بھی شیلڈ سے نوازا۔

اس موقع پر آرمی پبلک سکول و کالج کے پرنسپل احسان اللہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے آرمی پبلک سکول و کالج سکردو کی تدریسی ، نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلات بیان کیا اس سے قبل سکردو کے تمام سکولوں کے بچوں نے تقریری مقابلے بعنوان ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے پر تقریر ی مقابلے میں نہایت جاندار انداز میں تقاریر کیں اور کہا کہ برصیغر کے مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی تاریخی جہدو جہد میں مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن قائم کیا اور یہ ملک دنیا کا واحد ملک ہے جو مکمل طور پر اسلامی نظریات کے نام پر قائم ہوا ہے اس ملک کی سلامتی اور ترقی پورے ملک میں بسنے والے افراد کی زمہ داری ہے وطن عزیر کے دشمنوں نے ہمیشہ اس ملک میں افراتفری پیدا کرنے اور لوگو ں کو صوبائیت، علاقیات اور قومیت کے نام پر لڑانے کی کوشش کیں اور دشمنوں نے دہشت گردی کے زریعے ملک میں عدم استقام پیدا کرنے کی پورا زور لگایا لیکن ہماری بہادر افواج نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے زریعے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا پاک فوج آج بھی ملک کی حساس سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اندرونی طور پر فساد پھیلانے والوں کے خلاف موثر کارروائی کررہی ہے۔

تقریب میں پرنسپل آرمی پبلک سکول و کالج لیفٹنٹ کرنل خلیل احمد، پرنسپل خواتین کالج عظمی سیلم اور پرنسپل و وائس پرنسپل آرمی پبلک سکول و کالج سکردو نے بھی بچوں میں انعامات تقسیم کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button