خبریں

ہنزہ: انجمن تاجران کے کال پر عائد ٹیکسوں کے خلاف مکمل شٹر ڈاوٗن اور پہیہ جام ہڑتال رہا

ہنزہ (اکرام نجمی) گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح ہنزہ میں بھی انجمن تاجران گلگت بلتستان کے کال پر گلگت بلتستان میں عائد ٹیکسوں کے خلاف مکمل شٹر ڈاوٗن اور پہیہ جام ہڑتال رہا جس کے باعث معمولات زندگی متاثر رہا پبلک ٹرانسپورٹ نہ چلنے کی وجہ سے دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین اور طلباء و طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ہنزہ کے اہم تجارتی مراکز علی آباد اور کریم آباد کے تمام مارکٹس اور دکانیں اور ہوٹلزدن بھر بند رہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف ،ہوٹل ایسوسی ایشن ،بزنس و ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے علاوہ سول سوسائیٹی کی جانب سے اس ہڑتال کے حمایت و تعاون پرعلی آباد بازار ایسوسی ایشن کے صدر سلمان نے ان اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیکس کے نفاذ کو غیر قانونی اور ظلم قراردیتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ انجمن تاجران گلگت بلتستان کے اعلان کے مطابق ہنزہ میں کامیاب اور مکمل شٹر ڈاوٗن ہڑتا ل کیا گیا جس میں عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کا تعاون و حمایت شامل ہیں۔

اس موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے صدر ایڈوکیٹ ظہور کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام پر ٹیکسوں کا نفاز غیر آئینی اور غیر قانونی ہے اور ہم اس کا بھر پور مزمت کرتے ہیں انھوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے گلگت بلتستان کے دورے کے موقعے پر ان ٹیکسوں کے نفاذکو معطل کرنے کا اعلان کریں۔

دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنے گلگت بلتستان دورے کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ان ٹیسکوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا اور گلگت بلتستان کونسل کواس مسلئے کی حل کی زمہ داری دی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button