معیشت

ہنزہ علی آباد میں خوشحالی بینک کی برانچ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا

ہنزہ (بیورو رپورٹ) ہنزہ علی آباد میں خوشحالی بینک کی برانچ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ اس کا افتتاح ڈسٹریبوشن منیجر خوشحالی بینک عدنان ستار، وقار یامین، منیجر الائینس منظور کریم ، برانڈنگ منیجر عثمان خواجہ ، برانچ منیجر گلگت ظفر اقبال ، سی ای او کاڈو کمال الدین اور اسماعیلی لوکل کونسل ہنزہ کے صدر شاہد کریم نے کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مائکروفنانس ڈسٹریبوشن منیجر خوشحالی بینک عدنان ستارنے کہا کہ ہم پاکستان کے دوردراز علاقوں میں لوگوں کو چھوٹے چھوٹے قرضے فراہم کرتے ہیں۔ اس سے چھوٹے کاروباری حضرات بھر پور فائدہ اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اب تک 6 لاکھ افراد کو چھوٹے قرضے دیئے ہیں جبکہ 16لاکھ افراد بطور اکاؤنٹ ہولڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بات کو مدنظر رکھ کر گلگت بلتستان میں بھی اپنی برانچز کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے پہلے گلگت شہر میں اور گاہکوچ میں اپنی برانچز کھولی تھیں اور اب ہنزہ علی آباد میں اپنی شاخ کھول رہے ہیں۔ تاکہ تمام چھوٹے کاروباری سہولیات فراہم کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چھوٹے کاروباری حضرات کی بھر پور حوصلہ افزائی اور مدد کرتے ہیں۔ اور اس سلسلے میں ہنزہ کے چھوٹے کاروباری حضرات کو تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی پراڈکٹ متعارف کرائے ہیں امید ہیں کہ ہنزہ کی عوام اس سے فائدہ اٹھائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان میں اب تک تین شاخیں کھولی ہیں اور اگلے سال اس کو آگے لیکر جائیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیلی لوکل کونسل ہنزہ کے صدر شاہد کریم نے کہا کہ میں بینک کی منیجمنٹ اور پوری ٹیم کو ہنزہ میں خوشحالی بینک برانچ کھولنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں خوشحالی بینک کا کردار اہم ہے اورامید ہے کہ ہنزہ کی ترقی میں بھی یہ بنیک اپنا کردار ادا کریگا۔

اس موقع پر خوشحالی بینک ہنزہ کے منیجراحسان علی نے کہا کہ ہمارا بینک پانچ لاکھ تک لون دیتاہے ۔ ہم خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر قرضے دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم زراعت کے لئے بھی قرضے فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم ہیلتھ انشورنس سکیم بھی متعارف کرارہے ہیں اور خصوصا زچگی کے لئے مٹرنٹی ہیلتھ سکیم بھی آفر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 67سال کی عمر کے پینشنر ز کے لئے لون فراہم کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم مائیکروفنانس پر کام کر رہے ہیں امید ہے کہ عوام اس سے فائدہ اٹھائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button