تعلیم

سکریٹری ایجوکیشن نے بلتستان ڈویژن کا چھ روزہ دورہ کیا

سکردو (پریس ریلز ) سکریٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان حاجی ثناء اللہ نے بلتستان ڈویژن کا چھ روزہ دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران سکریٹری نے ڈسٹرکٹ کھرمنگ کے کھرمنگ خاص تک اور شگر ڈسٹرکٹ کے داسو تک کے علاقوں کا دورہ کیا جبکہ سکردو میں بھی موجود تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔

حاجی ثناء اللہ نے سرمیک سے لے کر کھرمنگ خاص تک کے کئی سکولوں اور انٹر کالج کھرمنگ کا نہ صرف تفصیلی معائنہ کیا بلکہ کلاسوں میں جا کر بچوں سے سوالات پوچھ کر تعلیمی معیار کو بھی جانچا۔ سکولوں میں نہ صرف تعلیمی مسائل معلوم کئے بلکہ بچوں کو درپیش مسائل بھی دریافت کئے اور ان مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات بھی موقع پر ہی حکام کو جاری کیا ۔ سکولوں اور کالجوں میں موجود انفراسٹریکچر کی بہتری، تعلیمی معیار کی بہتری اور آئندہ آنے والے وقتوں کی ضروریات کے پیشِ نظر بہت سارے اعلانات بھی فرمائے۔

انہوں نے سکولوں کے دورے کے دوران نئے بننے والے عمارتوں کا بھی جائزہ لیا اور کام کی معیار، کام کی رفتار اور دیگر امور کا جائزہ لے کر بہتری کے لئے موقع پر ہی حکام اور ٹھیکدار کو احکامات جاری کئے۔

سکولوں کے تفصیلی دورے میں نہ صرف تعلیمی معیار چیک کیا بلکہDDOs کو دیئے جانے والے بجٹ اور اُن زیرِ نگران چلنے والے سکولوں تک پہنچانے کے نظام کا جائزہ لے کر ان میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی اور ان خامیوں کو دور کرنے کے لئے بھی احکامات جاری کئے۔

سکریٹری ایجوکیشن کی بلتستان ڈویژن آمد کو سکولوں کے ذمہ داران نے نہ صرف نیگ شگون قرار دیا بلکہ اُن کی دی گئی رہنمائی کے اصولوں پر من و عن عملدرآمد کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button