اہم ترینجرائمخواتین کی خبریں

یاسین : دریا سے ملنے والی نعش کے پوسٹ مارٹم رپورٹ پر خاوند اور دیور کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

یاسین (کرائم رپورٹ) خود کشی یا قتل ، دس روز قبل دریا یاسین سے ملنے والی خاتون خانہ کی نعش کے پوسٹ مارٹم رپورٹ اور پولیس کے تحقیقات سامنے آنے پرمرحومہ کے خاوند اور دیور کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ۔ ملزمان نے عدالت سے قبل آز گرفتاری ضمانت حاصل کیا۔

یاسین کے بالائی گاوں برکلتی کے مقام پر دس روز قبل دریامیں کود کر خودکشی کرنے والی خاتون خانہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور پولیس تحقیق کے مطابق قتل کا شعبہ ظاہر ہونے پر یاسین پولیس نے مرحومہ کے خاوند شیرنواز خان اور دیور محمدایوب کے خلاف تھانہ یاسین میں زیر دفعہ 302/34/201کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیاہے۔

ایس ایچ او تھانہ یاسین راجہ محمدولی کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مرحومہ کے سر،چہرہ اور پیشانی پر چھوٹ کے نشان پائے گئے ہیں جبکہ مرحومہ کے پھیپٹروں اور پیٹ میں پانی داخل نہیں ہوئی ہے۔ موت سرپر چھوٹ لگنے کے باعث واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور پولیس تحقیقات کے مطابق واقع خودکشی نہیں بلکہ قتل کا معلوم ہوتاہے جس باعث یاسین پولیس نے مرحومہ کے خاونداور دیور کے خلاف قتل کامقدمہ درج کیا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ملزمان نے گرفتاری سے قبل ہی عدالت سے قبل ازگرفتاری ضمانت حاصل کیاہے ۔ملزمان کے گرفتاری کے لیے اگلے پیشی پر عدالت میں استدعا کیاجائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button