اہم ترینخبریںمعیشت

سی پیک منصوبے کی کامیابی کیلئےکے آئی یو میں تحقیقی مرکز برائے سی پیک قائم کیاگیا

گلگت(پ ر) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کے گلگت بلتستان پر پڑنے والے اثرات پر کانفرس منعقد کی گئی۔ کانفرنس کا اہتمام کے آئی یوکے تحقیقی مرکز برائے سی پیک اور وفاقی مرکز برائے سی پیک اسلام آباد کے اشتراک سے کیاگیاتھا۔

کانفرنس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرتعلیم گلگت بلتستان ابراہیم ثنائی تھے ان کے ہمراہ ڈاکٹر شاہد رشید ایگزیگٹیو ڈائر یکٹر سی پیک ،وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر خلیل احمد ،حسن داوؤ پر وجیکٹ ڈا ئر یکٹر سی پیک ،ممبرقانون ساز اسمبلی جی بی رانی عتیقہ غضنفر، صوبائی وزیر اقبال احسن اور بریگیڈیرصدیق منسٹری آف انٹیریر شریک تھے۔

کانفرس کا مقصد عوام کو سی پیک اور اسکے گلگت بلتستان پر پڑنے والے اثرات کے متعلق آگاہی دینا تھا۔

کانفرس میں افتتاحی کلمات پیس کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کہ سی پیک گلگت بلتستان کے لئے تر قی کے مواقعے پیدا کر ے گا۔ سی پیک ایک گیم چینجرثابت ہوگا اس سے گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب برپا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کے آئی یو سی پیک منصوبے کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے جس کے لیے یونیورسٹی میں تحقیقی مرکز برائے سی پیک سنٹر قائم کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ عوام بہت جلد سی پیک کے ثمرات سے مستفید ہوجائینگے۔

اس سے قبل کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان ابراہیم ثنائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ایک اہم منصوبہ ہے اس سے نہ صرف چا ئینہ ، پاکستان بلکہ سنٹرل ایشیاء کی معیشت بہترہو گی۔ سی پیک ایک منصوبہ نہیں ہے بلکہ تہذیبوں کو ملانے اور سیاسی ماحول کو بدلنے سمیت پیار و محبت و ہم آہنگی پیدا کرنے والا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی اس منصوبے کی وجہ سے نہیں ہے۔ بلکہ تہذیبی رشتہ ہے اسلئے سی پیک کی کامیابی ضروری ہے اور اس کو کامیاب بنانے کے لیے ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیگٹیو ڈائر یکٹر سی پیک شاہد رشید نے کہا کہ کانفرس کا مقصد لوگوں کو سی پیک کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔ سی پیک نے پاکستان کو تاریخی تر قی کی مواقعے پیدا کئے ہیں۔ا

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈاٹر یکٹر سی پیک سید حسن دا ود بٹ نے کہا کہ سی پیک کے معاشی منصوبے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کر نے سمیت کہی ملین نوکریوں کے مواقعے مل جائینگے ۔

ممبر قانون سازاسمبلی جی بی رانی عتیقہ غضنفرنے کہا کہ سی پیک لوگوں کو کاروبار اور تربیت کے مواقعے فراہم کرے گا۔لہذا اپنے آپ کو اس طرح تیار کریں کہ ان فوائد سے فائدہ حاصل کرسکو۔

کانفرس میں سی پیک کے تین مختلف پہلوکے پریزنٹیشن بھی دی گئی جن میں سی پیک کے معاشی اور معاشرتی اثرات ، تجارت، انٹر پینرنرشب ،سی پیک بزنس کمیونٹی اور سیول سو سا ئٹی کی نظریات شامل تھے۔

پر وگرام کے دوران سوال جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں طلبہ اور میڈیا پرسن نے سی پیک کے گلگت بلتستان پر پڑنے والے اثرات پر سوالات بھی کئے اور کانفرنس کے آخر میں کے آئی یوکے تحقیقی مرکز برائے سی پیک کے ڈائریکٹر سرانجام بیگ نے اختتامی کلمات ادا کئے اور کہاکہ امید ہے اس کانفر نس سے سی پیک منصوبے کے حوالے سے بہتر انداز میں آگاہی ملی ہوگی ۔

اسلام آباد (پ ر ) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کا وزیر اعلی بلوچستان ثنا ء اللہ زہری سے ٹیلی فونک رابطہ ،وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے زائرین جو چہلم امام حسین کے لئے عراق جا رہے ہیں کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی وزیر اعلی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے زائرین تفتان بارڈر اور کوئٹہ میں بارڈر پار کرنے کے لئے منتظر ہیں اور ان کی رہائش و دیگر مسائل ہیں انہیں حل کیا جا ئے اور گلگت بلتستان کے زائرین کے لئے بہترین سفری سہولیات مہیا کی جائیں جس پر وزیر اعلی بلوچستان ثنا ء اللہ زہری بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان گلگت بلتستان کے زائرین کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور اگلے ایک دو روز میں بارڈر پار کرانے کے انتظامات کئے جائیں گے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button