عوامی مسائل

یاسین: لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹوں سے تجاوز کر گیا

یاسین (معراج علی عباسی ) محکمہ برقیات غذر تحصیل یاسین میں جاری بجلی کی بحران پر قابوپانے میں ناکام ہوگئے ۔ یاسین میں بجلی کی بحران بدستور جاری، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹوں سے تجاوز کرگیا ،گزشتہ ایک ماہ سے جاری مسلسل لوڈشیڈنگ کے باعث علاقے میں کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئی ہے ۔محکمہ برقیات غذر نے وایراعلیٰ گلگت بلتستان کے موجود گی میں 25اکتوبرکو تھوئی پاور ہاوس کو چلانے اور نابرپاور ہاوس کی واٹرچینل اور مشنیری کی مرمت کا کام 29اکتوبرتک مکمل کرکے یکم نومبرسے تھوئی اور نازبر پاورہاوس سے عوام کو بجلی دینے کا زبانی و تحریری وعدہ کیا تھا۔محکمہ برقیات کے جانب سے اعلان کردہ تاریخ سے ایک آج ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود نہ تو تھوئی پاور ہاوس کاتعمیراتی کا مکمل ہوا اور نہ ہی نازبر پاور ہاوس کی مشین اور واٹرچینل کا کام تکمل کو پہنچ سکا۔محکمہ برقیات غذر کے حکام عوام کو بجلی دینے کے بجائے ٹائم پر ٹائم دیتے جارہے ہیں ۔ایس ڈی او محکمہ غذر مظاہرحسین کے مطابق تھوئی پاور ہاوس دس نومبرتک مکمل ہوگئی ۔جبکہ ایس ڈی او واٹرڈیپارٹمنٹ انتخاب نے نازبرپاور کی مرمتی کام کو 5نومبرتک مکمل کرنے کا دعواہ کیا ہے ۔یاسین کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عبدالصبور اور میرزہ علی نے بتایا کہ کہ 5نومبرتک یاسین میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پانے کے صورت میں محکمہ برقیات غذر کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button