معیشت

محکمہ زراعت نے غذر میں1800افراد کو زراعت کے مختلف شعبوں میں ٹریننگ دی

اشکومن(کریم رانجھا) محکمہ زراعت کے زیر اہتمام پوسٹ ہارویسٹ ایند پروڈکشن ٹیکنالوجیز تین روزہ ٹریننگ کا انعقاد ،ٹریننگ کا مقصد عوام کو جدید طریقہ ہائے زراعت سے روشناس کروانا ہے ،محکمہ زراعت گزشتہ ایک سال میں گلاغمولی،سمال ،پکورہ ،ایمت سمیت غذر بھر میں 32ٹریننگ پروگرامز کر چکا ہے جس میں 1800مردو خواتین کو زراعت کے مختلف شعبوں میں ٹریننگ دی گئی ہے،ہمارا مقصد organic based زراعت کو ترقی دینا ہے،سی پیک کے ثمرات سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے عوام کو جدید طریقہ زراعت سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں ایل ایس اوز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راجہ مظفر ولی نے چٹورکھنڈ ایل ایس او کے زیر نگرانی سہ روزہ ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت غذر ،زراعت کے شعبے میں انقلابی کردار ادا کرنے کی کوشش کررہی ہے،اس سلسلے میں گزشتہ ایک سال کے دوران محکمہ زراعت نے ضلع غذر کے طو ل وعرض میں درجنوں ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا جس سے 1800مقامی زمیندار مستفید ہوئے،ترقی کے لئے لازم ہے کہ عوام کو جدید طریقہ ہائے زراعت سے روشناس کرایا جائے جس کے لئے محکمہ زراعت بھرپور کوششیں کررہی ہے،اس سلسلے میں ایل ایس اوز کی تعاون سے چٹورکھنڈ میں جام،پیسٹ،اچار،کیچپ،لائم سلفر،گریڈنگ اور پیکنگ کی تربیت دی جارہی ہے جس سے علاقے کے عوام بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں۔مہمان خصوصی سابق چئیرمین ضلع کونسل گلگت نے خطاب میں کہا کہ اب تک غذر اور خصوصاََ اشکومن میں محکمہ زراعت کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا تھا،زراعت کے حوالے سے بجٹ تو مختص کیا جاتا ہے لیکن کارکردگی صفر ،اب موجودہ ڈپٹی ڈائریکٹر غذر کی کوششوں سے محکمہ زراعت نے کام کا آغاز کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے،انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ ٹریننگ کے بعد فالو اپ کو بھی یقینی بنائے تاکہ اس عمل سے عوام کو بھر پور فائدہ پہنچے۔چئیرمین ایل ایس او چٹورکھنڈ علی گوہر نے ایل ایس او کے میکنیزم کے حوالے سے گفتگو کی اور کہ ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کے وژن کے مطابق عوام کو جدید طریقہ ہائے زراعت سے روشناس کرانے کے لئے ایل ایس او کام کررہا ہے ۔چٹورکھنڈ یونین کونسل ایل ایس او کی سفارشات پر عمل درآمد کرتے ہوئے فصل خریف کی کاشت سے استفادہ کررہی ہے،نیز چٹورکھنڈ کی خواتین تنظیمات کا بچت اس وقت پونے تین کروڑ روپے ہے۔ایل ایس او سرکاری اداروں کی معاونت سے مختلف ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد کررہی ہے جو علاقے میں زرعی انقلاب کا سبب بنیں گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button