تعلیم

نگر: خواتین کالج کا قیام چھلت ٹاؤن میں ہی کیا جائے، چئیر مین ایل ایس او چھلت نگر

نگر( اقبال راجوا) خواتین ڈگری کالج کے منتقلی کے حوالے افواہوں پرتحصیل شینبر کی عوام کو شدید تشویش ہے،عوام کی تشویش دور کرنے کے لئے ضروری ہے کہ خواتین ڈگری کالج بارے میں سابقہ چیف سیکریٹری سے عمائدین نگر کی ملاقات میں فیصلے پرفوری عملدرآمد کرایا جائے ۔ محمد اسمائیل تحسین چئیر مین ایل ایس او چھلت نگر۔

انہوں نے مذید کہا ہے کہ اس میٹنگ کے کے بعد کالج کےبارے میں کوئی اور فیصلہ یا میٹنگ چیف سیکریٹری کے ساتھ دوبارہ نہیں کی گئی ہے آج کل سننے میں آرہا ہے کہ خواتین ڈگری کالج کو کہیں اور تعمیر کرنے کے لئے اندرون خانہ منصوبہ بندی اور کاغذات اور دیگر اہم دستاویزات میں تبدیلی لائی جا رہی ہے ۔ ہم ہر سطح پر اس قسم کی سازشوں کو ضرور بے نقاب کریں گے، ہمیں امید ہے سابقہ چیف سیکریٹری سیف اللہ چھٹہ سے ہنزہ کے مقامی ہوٹل میں عمائدین نگر کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں مرحوم مرزہ حسین،محمد علی شیخ او ر موجودہ ممبر اسمبلی جاوید حسین کی موجودگی میں رائے لی گئی تو انہوں نے بھی خواتین کالج کا قیام چھلت شینبر میں ہی کرنے کو سب سے بہتر قرار دیا ہے ۔ ہم آج تک اسی فیصلے پر قائم ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ عمائدین نگر کے کئے گئے کالج بارے میں پر ہی عملدر آمد کیا جائے گا ۔ اور کالج کے قیام سے ایجوکیشن سمیت دیگر غیر متعلقہ اداروں میں ہونے والی غلط فیصلوں کو مسترد کیا جائے ۔

ہمیں ہائیر سیکنڈری سکول تو آج سے ۷ سال قبل ہی ملا تھا ہم نے اسے قبول صرف اس لئے ہی نہیں کیا ہے کہ ہمیں کالج کی ضرورت ہے ورنہ ہم ہائیر سیکنڈری سکول میں ابھی تک ہزاروں طالبات کو پڑھا بھی چکے ہوتے۔ کالج کی منتقلی سے متعلق اٹھنے والے افواہوں نے تحصیل شینبر کی پینتیس ہزار آبادی کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ۔ ہم سیکریٹری ایجو کیشن اور ڈائیریکٹر کالجز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عمائیدین نگر کا چیف سیکریٹری کے ساتھ کئے گئے سابقہ متفقہ فیصلے کے مطابق خواتین کالج کا قیام چھلت ٹاؤن میں ہی کیا جائے تا کہ علاقے میں خواتین کا اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے محفوظ اور مکمل طور پر تعلیمی پر سکون تعلیمی ماحول میسر ہو ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button