اہم ترینخبریں

اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے خلا ف رٹ پٹیشن ، چیف کورٹ نے ابتدائی سماعت کی منظوری کے لئے آئندہ پیشی کے لئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دی

گلگت(پ ر) جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں چیف کورٹ گلگت بلتستا ن کی ڈویژنل بینچ نے اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی شاہ بیگ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کی تبدیلی کے بارے میں منظور قوانین کو چیلنچ کر کے فاضل عدالت میں دائر رٹ پٹیشن سماعت کر تے ہوئے ابتدائی سماعت کی منظوری کے لئے آئندہ پیشی کے لئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق اپوزیشن لیڈر حاجی شاہ بیگ نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لئے وضح شدہ قوانین کو چیف کورٹ جی بی میں رٹ پٹیشن کے ذریعے چیلنچ کر دیا تھا جس پر گزشتہ روز سماعت کر تے ہوئے چیف کورٹ گلگت بلتستان کی ڈویژنل بینچ میں جسٹس ملک حق نوازاور جسٹس محمد عمر نے ابتدائی سماعت کی منظوری کے لئے آئندہ پیشی کے لئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دی۔

اس موقع پر جسٹس ملک حق نواز نے ریماکس دیتے ہوئے دونوں فریق کو ہدایت دیدی کہ جی بی اسمبلی سے منظور شدہ قوانین جو عدالت میں چیلنچ کیا گیا اس میں جو قا نونی نکات اٹھائے گئے ہیں اس حوالے سے آئندہ پیشی میں فاضل عدالت کو قانون کے مطابق مطمئن کرائیں اور دونوں فریق کو ا س حوالے سے عدالت کو قانون دینا ہوگا۔ جس کی روشنی میں فاضل عدالت مطمئن ہو تاکہ عدالت یہ فیصلہ کرے گی کہ مقدمہ آگے چل سکتا ہے یا نہیں اور جو قوانین جی بی اسمبلی نے بنایا ہے وہ قانونی تقاضوں کو پورا کر کے بنا ئے گئے یا نہیں ۔

اپوزیشن لیڈر کی جانب سے راجہ شکیل ایڈووکیٹ جبکہ سرکار کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد کمال آفندی اور ڈپٹی سکریٹری قانون ساز اسمبلی اور لیگل ایڈوائزر جی بی اسمبلی مرتضیٰ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button