متفرق

استور میں بیس چھوٹے بڑے مقامات سے ماتمی جلوس بر امد ہوئے

استور(سبخان سہیل) ملک بھر کی طرح ضلع استور میں بھی چہلم امام حسین مذہبی عقدت و احترم کے ساتھ منایا گیا۔ ضلع استور کے بیس چھوٹے بڑے مقامات سے ماتمی جلوس بر امد ہوئے ۔چہلم امام حسین کا مرکزی ماتمی جلوس میکیا ل سے برآمد ہوا ۔ اس موقعے استور انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس میں صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی خان،اور امن کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے ۔اس موقعے پر جلوس کی سیکورٹی اور انتظامات کی نگرانی ڈپٹی کمشنر استور ندیم ناصر اور ایس ایس پی استور اسحاق حسین کررہے تھے۔چہلم امام حسین کے موقعے پر اعزادرن امام حسین سے خطاب کرتے ہوئے سید زلحسنین الحسینی نے کہا کہ چہلم امام حسین کے موقعے پر میرا پیغام ہے کہ اپنے صحفوں میں اتحاد نظمم نسق برقرر رکھو دین اسلام روداری کا سبق دیتا ہے دین اسلام محبت کا سبق دیتا ہے آج کا مسلمان آپس کے لڑائی جھگڑوں میں لگا ہوا اسلام کی بقاء اور سلامتی کے لیے ہم سب کو یک جا ہونے کی ضرورت ہے استور میں کوئی شیعہ سنی نہیں ہے ہم آپس میں بھائی ہیں میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہم سب مسلمان ہیں ہمیں اپنی صحفوں میں اتحاد بینالمسلیمن کے اپر عمل پہرہونے کی ضرورت ہے ۔ جلوس کے شرکا نے پکورہ میں نماز ظہرین ادا کرنے کے بعد سینہ کوبی اور زنجیر زنی بھی کیا ۔ چہلم امام حسین کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع استور انتائی پر امن ضلع ہے کسی بھی نا خوشگور واقعے سے نمٹنے کے لیے فول پروف سیکورٹی کے انٹطامات کئے گئے ہیں سیکورٹی کے تین سو اہلکار موتمی روٹس پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دئے رہے ہیں جلوس کی سیکورٹی کے لیے ڈی ایس پی استورمحمد شرین، اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل سمیت دیگر سرکاری آفیسران بھی اپنیڈیوٹی پر معمور تھے۔ چہلم امام حسین کے دن جلوس صبح نو بجے میکیا ل سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے پکورہ میں اختتام پذیر ہوا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button