متفرق

پیپلز پارٹی کے صدر امجد حسین، نائب صدر جمیل احمد اور سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے جگلوٹ کا دورہ کیا، متاثرین میں چیک تقسیم کئے

گلگت( خبر نگار خصوصی) حکومتی نااہلی اور بے بسی کی وجہ سے آج گلگت بلتستان کے 20لاکھ عوام گندم کی دانے دانے کو ترس رہے ہیں گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں میں متاثرہ علاقوں میں حکومت نے کوئی بھی عملی اقدامات نہیں کئے ہیں متاثرین کو بے یار و مدد گار کھلے آسمانے تلے زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ،حفیظ الرحمن وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد حلقہ 2کے عوام کو نظر انداز کرکے زیادہ تر وقت اسلام آباد میں گزارہاہے ۔آج جگلوٹ کے عوام حفیظ الرحمن اور پارلیمانی سیکریٹری اونگزیب ایڈووکیٹ سے تنگ آچکے ہیں ۔حکومت جگلوٹ میں متاثرین کو جلد از جلد ریلیف فراہم کرے ورنہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر مجبور ہوگی ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر جمیل احمد ،صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے جگلوٹ میں سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی اور غریبوں کی پارٹی ہے ہم اپنی مدد آپ کے تحت تمام متاثرہ علاقوں میں جا کر مالی امداد فراہم کرینگے نہ کہ ن لیگ کی حکومت کی طرح اخباری بیانات اور فیس بک پر وقت کی زیاء اور دھوکہ دینے والی پالیسی کبھی بھی نہیں اپناینگے ۔وزیر اعلیٰ اور وزراء اپنے روئے کو ٹھیک کرے گلگت بلتستان پاکستان کا دوسرا تھر بننے جارہاہے ،حکومت 2دنوں کے اندار گلگت بلتستان میں خوراک نہیں بہنچائے گی تو گلگت بلتستان کے عوام ن لیگ کی حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے ۔واضع رہے اس موقع پر متاثرین سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ 17گھرانوں میں امدادی چیکس تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button