متفرق

کھرمنگ: نگر ضمنی الیکشن کے لیے ایم ڈبلیو ایم کا اسلامی تحریک کی حمایت میں اپنی امیدوار کو دستبردار کرانا سکیولر پارٹیوں کی آئندہ مذہبی پارٹیوں کے خلا ف ہرزہ سرائیاں بھی ختم ہو جائیں گے

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) پاکستان اسلامی تحریک کے رہنماسید اکبر شاہ نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کا اسلامی تحریک کی حمایت میں اپنی امیدوار کو دستبردار کرانانہایت خوش آئند بات ہے راجہ ناصر اور علامہ واحدی دونوں نے مذاکرات کیں اور کامیاب رہیں اس اتحاد سے سکیولر پارٹیوں کی آئندہ مذہبی پارٹیوں کے خلا ف ہرزہ سرائیاں بھی ختم ہو جائیں گے ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں دونوں کا مقصد ایک ہی ہے۔ قائدمحترم کی اس اتحاد کے لئے جاری کاوشیں خراج تحسین کے مستحق ہے۔ سید اکبر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ اور ان کے وزراء پچھلے دو سالوں سے عوام کو جھوٹ بولتے آئے ہیں کوئی بھی سکردو روڈ کی تعمیر میں مخلص نہیں ہے روزانہ کوئی نہ کوئی جھوٹ بول کر عوام کو ترخانے کی کوشش ہوتے ہیں لیکن اب یہ ہیلے بہانے نہیں چلیں گے حکومت کو واضح کرنا ہوگا کہ سکردو روڈ کی تعمیر کی حقیقت کیا ہے تعمیر ہوگی کہ نہیں اگر تعمیر ہوگی تو بجٹ میں پیسے کیوں نہیں رکھے انہیں جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے روڈ نہ بننے کی صورت میں بلتستان کے اراکین اسمبلی کے لئے اسمبلی میں رہنے کا جواز ہی نہیں بچتا بلتستا ن کی عوام اس انتظار میں ہیں کہ روڈ کا کام جلد شروع ہو حکومت نے بجٹ میں بھی پیسے نہیں رکھے لیکن پھر بھی عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے تاریخ پہ تاریخ دے ہی ہے انہوں نے کہا کہ سکردو روڈ یہاں کی عوام کی زندگی اورموت کا سوال ہے ہر صورت تعمیر ہونی چاہئے جبکہ آئینی حیثیت سے متعلق بھی حکومت نے چپ سادھ لی ہے لگتا ہے کہ آئینی حیثیت کے فیصلے سرد خانے کا نذر ہوا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع کھرمنگ میں عوام کے مسائل زیادہ ہے لیکن حکومت کی طرف سے کوئی شنوائی نہیں ہوتی ہے دوائیاں، سبزیاں، پھل فروٹ ، مر غی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے کھرمنگ انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک دکانداروں کو ریٹ لسٹ تک نہیں دیا ہے جسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکاندار حضرات روزہ داروں کو لوٹ رہے ہیں انتظامیہ جلد ریٹ لسٹ بناکر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button