اموات

مرحوم پروفیسر نثار علی کی تعلیمی خدمات کو برسوں یاد رکھا جائے گا۔ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن

گلگت ( پ ر) پروفیسر نثار علی کی تعلیمی خدمات کو برسوں یاد رکھا جائے گا۔ اُ ن کے وصال پُرملال پر گلگت بلتستان کے کالجز کے تمام پرنسپلز اور فیکلٹی ممبرز غم زدہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی نگراں کابینہ کے صدر پروفیسر محمد رفیع نے پروفیسر نثار علی کی رحلت پر ایسو سی ایشن کے تعزیتی اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیتِ پروفیسر اور پرنسپل ، پروفیسر نثار علی نے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں ۔ اُن کی ان خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ تعزیتی اجلاس میں ایسو سی ایشن کی نائب صدر پروفیسر گُل نسرین اور جنرل سیکریٹری لیکچرر اشتیاق احمد یاد نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اُنہوں نے پروفیسر نثار علی کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اُنہیں غریقِ رحمت کرے اور کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button