اہم ترینخبریں

غذر: ٹیکس کے خلاف دوسرے روز بھی مکمل شٹرڈاون ہڑتال، کاروبار زندگی مفلوج

غذر (بیورو رپورٹ ) غذر میں بھی حکومت کی طرف سے لگائے گئے ٹیکس کے خلاف دوسرے روز بھی مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ ضلع کے تمام نجی بنک بند ہونے سے صارفین جو دور دراز کے علاقوں سے رقم نکالنے گاہکوچ ائے تھے بنکوں اور اے ٹی ایم بند ہونے سے مایوس گھروں کو لوٹ گئے جبکہ دوسری طرف سڑکوں پہ ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر۔ ہوٹلوں کی بندش سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

غذر کی چاروں تحصیلوں میں بھی انجمن تاجران کی اپیل پر مکمل طور پر شٹرڈوان ہڑتال کی گئی۔ ضلع میں موجود تمام بنک بھی بند رہے جس باعث دور دارز کے علاقوں سے آنے والے افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جزوی طور پر پہیہ جام سے بعض سر کاری ملازمین اپنی ڈیوٹی پر نہ پہنچ سکے جبکہ سکولوں میں بھی حاضری کم رہی

کئی بنک صارفین نے حکومت کی طرف سے پیر کے روز سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی نہ کرنے کی یقین دہانی پر بنکوں سے رقم نکالنے بنکوں کا رخ کیا مگر بنکوں کی بندش کی وجہ سے انھیں بھی سخت پریشان کا سامنا کرنا پڑا۔

گاہکوچ میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما گلاب شاہ بلبل اور فدا خان نے کہا ہے کہ عوام کے اوپر ٹیکس لاگو کر کے موجود حکومت جو ظلم خطے کے عوام سے کر رہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی گلگت بلتستان کے عوام پر ایک سو سے زائد اشیاء پر ٹیکس لگانا سراسر ناانصافی ہے جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔ یہاں کے عوام اپنے حقوق کے لئے ہرقسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ جو ٹیکس گلگت بلتستان کے عوام پر لگایا گیا ہے یہ موجود ہ حکومت کے لئے بہت مہنگا پڑے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پہلے گلگت بلتستان کے عوام کو ائینی حقوق دیا جائے پھر ٹیکس کی بات کی کی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button