گلگت بلتستان میں ایک پولیو کیس رپورٹ ہونے کی وجہ سے حکومتی سطح پر ایمرجنسی نافذ کر دیا گیا ہے

گلگت بلتستان میں ایک پولیو کیس رپورٹ ہونے کی وجہ سے حکومتی سطح پر ایمرجنسی نافذ کر دیا گیا ہے

20 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ (اجلال حسین) پولیو مہم میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے افسران بھی گھر گھر جاکر بچوں کے معائینہ کرینگے، فنگر مارکنگ اور اور گھر کے مین گیٹ کا بھی جائزہ لینگے۔ ان خیالات کا ظہار ڈپٹی کمشنرہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے زیر صدارت پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے محکمہ صحت کے عملے کے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی جبکہ ضلعی انتظامیہ ہنزہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون برقرار رہی گی۔

گزشتہ روز ڈی سی افس ہنزہ میں پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ایس پی ہنزہ طاہرہ یعصوب کے علاوہ ڈی ڈی محکمہ تعلیم ، محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ کے حکام اور آغاخان ہیلتھ سروس کے نمائندے شریک ہوئے ۔

اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے مزید کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہمارے لئے اہم ہے اس لئے چاہیے کہ کوئی بھی بچہ پولیو کےقطرے پلائےبغیر نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جو بھی تعاون درکار ہوگا فراہم کرینگے اور عوام، علماء سیاسی ومذہبی رہنماوں کے علاوہ میڈیا کو بھی اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع میں پولیو مہم کے دوران کوئی بھی پانچ سال سے کم عمر بچہ پولیو قطرے پلائے بغیر نہ رہ پائے۔تاہم ہنزہ ایک پر امن علاقہ ہے پولیس حکام کو پولیو ورکرز کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے ہنزہ کے داخلی وخارجی راستوں کے چیک پوسٹوں پر بغیر گاڑی چکنگ بیریل کو نہیں کھولا جائے گا۔

ڈی سی ہنزہ نے مزید محکمہ تعلیم کے حکام اور ڈی ایچ او ہنزہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے افتتاحی دن کا کسی بھی سرکاری سکول میں منعقد کرنے کا بندوبست کیا جائے تاکہ طلبہ اور والدین کو اس مہم کے بارے میں آگاہی دے سکے۔

ایس پی ہنزہ طاہرہ یعصوب نے اس موقع پر کہا کہ انشااللہ پہلے سے بھی زیادہ سختی کے ساتھ ضلع کے اندورن اور خارجی راستوں پرچیکنگ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹس میں سفر کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر گاڑی کو روک کر پولیو عملہ کا ساتھ دیتے ہوئے ہر گاڑی کی چیکنگ کر ینگے کیونکہ اس وقت ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ہمارے ضلع کی طرف رخ کر چکے ہیں۔

ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر شیر حافظ نے کہا کہ بد قسمتی سے گلگت بلتستان میں ایک پولیو کیس رپورٹ ہونے کی وجہ سے حکومتی سطح پر ایمرجنسی نافذ کر دیا گیا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیو مہم کے لئے گزشتہ کی طرح اس دفعہ بھی ضلع بھر میں مختلف ٹیموں کوتیار کر لی گئی ہے سرکار کے دیگر اداروں کی تعاون سے پولیو مہم سو فیصد کامیابی سے مکمل کرینگے۔

ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر شیر حافظ نے مزید کہا کہ اس بار ضلع ہنزہ میں تقریباً 6ہزار سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گے جس کے لئے 5زونل 11 ایریاز کے علاوہ 36موبائل ٹیمیں 3انٹری پوئٹ مقرر کر دئے گئے ہیں ۔ڈی ایچ اور ہنزہ نے مزید کہا کہ گزشتہ پولیو کے راونڈ میں محکمہ پولیس کا اہم کردار رہا اورہنزہ کے مختلف بیریل پر 150سے زائد بچوں کو مسافر گاڑیوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔