صحت

استور میں16000بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

استور(سبخان سہیل) استور چار روزہ پولیو مہم کے سلسلے میں ایک پولیو افتتاحی تقریب زیر صدارت قائم مقام ڈپٹی کمشنر استور زید آحمد کے ڈی ایچ کیو ہسپتال استور میں منعقد ہوئی ۔

مہمان خصوصی قائم مقام ڈپٹی کمشنر استور زید آحمد نے پولیو کا قطرہ پلا کا چار روزہ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر زید آحمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع استور میں ان چار دنوں میں 16000پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا چار روزہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے ضلعی انتظامیہ محکمہ ہیلتھ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی اور میں تمام ولدین سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے پانچ سال کے کم عمر کے بچوں کو پولیو جیسی مہلک بیماری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ آپ کے بچے کا مسقبل تباہ ہونے سے بچ سکے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او استور ممتاز آحمد نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ ضلع استور میں ان چار دنوں میں ضلع بھر کے سولا ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گی۔ استور میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 105موبائل ٹیمیں جبکہ 9زونل سپروئزرز ، فکس سنٹر30 چار ٹرنزیٹ پوئینٹ پر ٹیمیں کام کررہی ہے استور میں ان چار دنوں میں بالائی علاقے منی مرگ، کلیشی، قمری ، میر ملک، گشاٹ سمیت دیگر علاقوں میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنیر ڈاکٹر جاوید آحمد نے کہا کہ میں تمام ولدین سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اپنے پانچ سال سے کم عمر کجے بچوں کو ہر صورت پولیو کے قطرے پلائیں۔

تقریب سے ای پی آئی کو آرڈینٹر عطا للہ نے کہا کہ ضلع استور میں چار روزہ پولیو مہم کے لیے پورا پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اور دیگر انتظامیہ کی تعاون سے اس مہم کو مکمل کامیاب بنایا جائے گا شدید سردی کے باوجود ہماری ٹیمیں دن رات کرکے اس پولیو کمپین کا مکمل کرئے گی پولیو کا قطرہ ہر بچے کی بنیادی ضرورت اور اس کا حق ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button