کھیل
گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں میں شطرنج کے مقابلے

گلگت( پ ر) گلگت بلتستان شطرنج ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر حسین علی سے ملاقات ۔ اس موقع پر گلگت بلتستان شطرنج ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سکردو، ہنزہ ، غذر اور گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں میں شطرنج کے مقابلے اور اس کے حوالے سےمعلومات اور منعقدہ سیمینار پر سپورڈس بورڈ کے ڈائریکٹر کوبریفنگ دی ۔انھوں کہا کہ گلگت بلتستان کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے شطرنج کے مقابوں میں حصہ لیا اور بہترین کارکردگی دیکھائی۔ انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح شطرنج کے اس کھیل میں اپنے علاقے اور ملک کانام روشن کرسکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ماہ دسمبر میں انٹر سکول شطرنج کے مقابلے کرائے جائے گے۔ جس پر سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر حسین علی نے شطرنج ایسوسی ایشن کے کاویشوں کو سراہا اور اس کھیل کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔





