خبریںماحول

گلگت: زوارشنگ فارسٹ چیک پوسٹ سے ایک لاکھ مکعب فٹ لکڑی کی ڈھلائی کا کام جاری ہے

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی منظوری سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی سربراہی میں ایک انتہائی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ سئی نالے میں غیر قانونی طور پر کٹی ہوئی لکڑی کو بحق سرکار ضبط کر کے پڑی فارسٹ ڈپو میں جمع کروائینگے جس کی بعد میں کھلی نیلامی ہوگی۔ اس فیصلے کے تحت پہلے مرحلے میں پولیس، ایف سی اور جی بی سکاؤٹس کی نگرانی میں زوارشنگ فارسٹ چیک پوسٹ سے تقریباً ایک لاکھ مکعب فٹ لکڑی کی ڈھلائی کا کام اس وقت جاری ہے اور اب تک تقریباً تیرہ ہزار مکعب فٹ لکڑی پڑی فارسٹ ڈپو میں جمع کرواچکے ہیں اور مزید ترسیل کا کام تیزی سے جاری ہے۔

مذکورہ لکڑی کی ڈھلائی سئی کے عوام خود کررہے ہیں جس کیلئے کرایہ کے مد میں 170 روپے فی مکعب فٹ کے حساب سے انہیں ادائیگی کی جائیگی۔ ڈی ایف او گلگت اور اس کے ماتحت عملہ روزانہ کی بنیاد پر پراگریس چیک کرکے حکام بالا کو رپورٹ کررہے ہیں۔

حکام بالا جن میں سیکریٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات گلگت بلتستان ، کمشنر گلگت ڈویزن ، کنزرویٹر فارسٹ گلگت سرکل ، ڈپٹی کمشنر گلگت، ڈی آئی جی پولیس ، ایس ایس پی گلگت ، اسسٹنٹ کمشنر گلگت ودیگر اعلیٰ حکام بھی موقع بموقع اس پورے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس آپریشن کو بروقت اور بلا تعطل مکمل کرنے کیلئے محکمہ فنانس لگت بلتستان نے خصوصی فنڈ مختص کر کے جاری بھی کیا گیا ہے۔ امید ہے اس آپریشن سے جنگلات کی حفاظت اور ٹمبر مافیا کی حوصلہ شکنی کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

اس سلسلے میں موجودہ چیف سیکریٹری جناب ڈاکٹر کاظم نیاز صاحب نے اپنا منصب سنبھالنے کے فوری بعد محکمے کو درکار تمام سہولیات بہم پہنچایا ہے اور زاتی طور پر پورے عمل کی خود نگرانی بھی کررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button