خبریںصحت

ہمسائیہ ملک چین سے امراض چشم کی 11رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم مر یضوں کا فر ی چیک اپ کر ینگے

گلگت( سٹاف رپورٹر) ہمسائیہ ملک چین سے امراض چشم کی 11رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم گلگت پہنچ گئی ہے۔ گلگت پہنچنے پر ڈی ایچ او ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت اسرار الدین اور انتظامیہ نے چائینز ڈاکٹروں کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کے انتظامیہ نے مہمان ڈاکٹروں کو بریفنگ دی اور تحالف کے تبادلے کئے ۔اس موقع پرچائینز ڈاکٹروں کی ٹیم کا انچارج پروفیسر چانگ بین چی نے پامیرٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ 11رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم گلگت میں 10روز تک مریضوں کے آنکھوں کا چیک اپ کر ینگے۔

ڈی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر سرتاج نے پامیر ٹائمز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمسائیہملک کی ٹیم 10روز تک ڈسٹرکٹ ہسپتال میں امراض چشم کا فری علاج کرینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ روزانہ5آپریشن بھی کرینگے اب تک 200مریضوں نے رجسٹرڈ ہو ئے ہیں اور یہ دورہ سی پیک کے منصوبوں ک حصہ ہے

ہمسایہ ملک کی ٹیم نے اپنے ساتھ جدید قسم کی مشینری اور ادویات بھی لائیں ہیں جو دوران آپریشن استعمال ہو گا اور بعد میں یہ مشینری ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت کو بطور عطیہ دیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button