خبریںنوجوان

ہنز ہ: نوجوانوں کے لئے موٹر سائیکل ہیلمٹ لازمی قرار، بغیر ہیلیمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنز ہ نوجوانوں کے لئے موٹر سائیکل ہیلمٹ لازمی قرار ، بغیر ہیلیمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے، ایک انسان کی زندگی ہماری لئے قیمتی ہے، گزشتہ کئی سالوں سے ہونے والی موٹر سائیکل حادثوں میں بغیر ہیلمٹ کی وجہ سے نوجوان جان بحق ہوگئے ہیں جبکہ ہیلمٹ کے ساتھ بھی موٹر سائیکل سوار کے ساتھ حادثہ رونما ہوا ہے مگر جان ضائع نہیں ہوا ہیں ۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈی سی ہنزہ کے زیر صدارت اجلاس میں ایس پی ہنزہ طاہرہ یعسوب کے علاوہ تحصیل گلمت اور علی آباد کے مجسٹریٹس ، ایس ڈی پی اوز ضلع ہنزہ پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تحصیداروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کے بنیاد پر ہنزہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کیا جائے بغیر ہلیمٹ نوجوانوں کو ضلع میں داخلہ بندی کے علاوہ چالان کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو ضبط کیاجائے گا۔ ڈی سی ہنزہ کے زیر صدارت اجلاس میں کہا کہ اس سے قبل جتنے بھی موٹر بائیک حادثات رونما ہو چکے اس میں سو فیصد بغیر ہیلمٹ نوجوان جان بحق ہو گئے ہیں جبکہ ہیلیمٹ پہنے موٹر حادثات میں نوجوان بچ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو ہیلمٹ سے آگاہی کے لئے سکول اور کالجوں میں صبح سویرے اسمبلی کے اوقات میں آگاہی دینے کیلئے سرکاری و نجی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی جائے تاکہ طلباء کو آگاہی دے سکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button