تعلیم

تعلیمی ترقی کا انحصار اساتذہ کی بہتر استعداد کاری اور محنت پر ہے، رحمان شاہ ڈپٹی کمشنر شگر

شگر(عابد شگری)قوم اور ملک کی ترقی علم میں اور علم کی ترقی اساتذہ کی بہتر استعداد کار اور محنت میں مضمر ہیں۔قوم کی مستقبل اساتذہ کی ہاتھوں میں ہیں اساتذہ کا معیار سب سے بڑا ہے اور اپنی معیار اور رتبے کا خیال رکھتے ہوئے بچوں کی پڑھائی اورتربیت میں کوئی کمی یا کسر باقی نہ رکھیں۔بہتر تیاری اور حکمت عملی کیساتھ مستقبل کے درختوں کو تناور بنانے کیلئے اساتذہ اپنے ذمہ داری پوری طرح نبھائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شگر رحمن شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر محمد ابراہیم تبسم،حاجی وزیر فدا علی،نثار حسین،ناصر حسین و دیگر نے شگر میں اجری تین روزہ سکولز ڈیویپلمنٹ پروگرامز کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایل ایس او مرکنجہ اور مرہ پی اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شگر کی تعاؤن سے دونوں یونینز نے سکولوں کی اساتذہ کیلئے تین روزہ تربیتی نشست کا اہتمام شگر میں کیا گیا تھا جس میں ماہریں تعلیم کی نگرانی میں اساتذہ نے اپنے سکولوں کیلئے پورے سال کیلئے پلان تشکیل دیا گیا۔جوکہ سال بھر نافذ عمل رہے گا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شگر رحمن شاہ نے کہا کہ مستقبل کیلئے لائحہ عمل بنانا ترقی یافتہ اور مہذب قوموں کی نشانی ہے کسی لائحہ عمل اور منصوبہ بندی کے بغیر کوئی عمل ممکن نہیں اساتذہ کی جانب سے خود اپنے ہاتھوں منصوبہ بندی بہتر عمل ہے۔مستقبل کے معماروں کا مستقبل اور اس قوم کی مستقبل اساتذہ کی ہاتھوں میں ہوتا ہے اگر اساتذہ اپنی فرائض کو پوری طرح نبھائیں تو انشاء اللہ ہماری مستقبل روشن ہوگا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر محمد ابراہیم تبسم نے کہاضلع شگر میں 87سکولوں کیلئے صرف 290اساتذہ موجود ہے جوکہ انتہائی کم ہے لیکن ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے بہتر نتائج دینے کی کوشش کرینگے۔نئے ضلع میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانا میرے لئے کسی چلینج سے کم نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بہتر تعلیمی ماحول اور بہتر تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے بچوں کی بنیادی تعلیم کو مضبوط بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔اساتذہ اپنے فرائض اور ذمہ داری سے پوری طرح آگاہ ہو۔چونکہ سال کیلئے منصوبہ بندی اساتذہ نے خود تشکیل دیا ہے اب اس پر عملدرآمد ان کی ذمہ داری ہے اس کی نگرانی سخت کی جائیگی۔والدین کو ہم سے بڑی توقعات وابستہ ہے ۔ان کی توقعات پر پوری طرح اترنے کیلئے اساتذہ کو سخت محنت کرنا ہوگا۔چیئرمین ایل ایس او مرکنجہ حاجی وزیر فدا علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شگر میں تعلیم کی صورتحال انتہائی خراب اور قابل رحم ہے ۔پچھلے کچھ سالوں سے سالانہ نتائج انتہائی خراب آرہا ہے جس کی ذمہ ارہ اساتذہ پر عائد ہوتا ہے اساتذہ اپنی ذمہ داری پوری طرح ادا کیا کریں اور بہتر حکمت عملی کیساتھ بہتر تدریس کا مظاہرہ کریں۔چیئر میں ایل ایس او مرہ پی نثار حسین نے کہا کہ اساتذہ سے ہمارے لوگوں اور والدین کا بڑی توقعات وابسہ ہیں ۔قوم کی ترقی عمل میں اور علم کی ترقی اساتذہ کی محنت اور استعداد کارمیں مضمر ہے۔ پروگرام کے ماسٹر ٹرینر ناصر حسین نے کہا کہ اس پروگرام میں اساتذہ نے اپنے اپنے سکولوں کیلئے سال 2016کیلئے خود منصوبہ بندی تشکیل دیا ہے انشاء اللہ یہ سال ماضی کے مقابلے میں اچھا ثابت ہوگا اور بہتر نتائج پیش کرینگے۔آخر میں سید طہ الموسوی نے دعائے خیر کیساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button