اہم ترینخبریں

سپیکر نے رولنگ دیکر ممبران اسمبلی کو سنے بغیر قرارداد کو منظور کیا، یکسز ہمیں کسی صورت قبول نہیں، راجہ جہانزیب

یاسین (معراج علی عباسی) ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے عوام پر عائد کردہ غیرقانونی ٹیکسز ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔ سپیکر نے اسمبلی میں ٹیکسزکے حوالے سے پیش کردہ قرارداد پر ہمیں بولنے کا موقع نہیں دیا۔ قرارداد کا متن پڑھنے سے پہلے ہی رولنگ دیکر کسی ممبران اسمبلی کو سنے بغیر قرارداد کو منظور کیا۔ اس کے باوجود میں نے ٹیکسز کے خلاف اسمبلی میں بھی اپنا احتجاج ریکارڑ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کے حوالے سے ہم ہرقیمت پر عوام کے ساتھ ہے۔ ٹیکسز کے حوالے سے عوامی سطح پر جس لیول پر احتجاج ہوگی ہم عوام کے ساتھ ہونگے۔ صوبائی حکومت فوری طور پر جی ایس ٹی، ودہولڈنگ بنک، موبائل کمپنی اور دوسرے غیر قانونی طور پر گلگت بلتستان کے عوام سے وصول کردہ ٹیکسز کو فوری طور پر واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بیشک اربوں میں ٹھیکہ لینے والے غیر مقامی کمپنز سے ٹیکس وصول کرے، گلگت بلتستان کے کسی شہری سے ٹیکس کی وصولی ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہے۔ ہم کسی کے عیاشی کے لیے ایک پیسہ ٹیکس نہیں دینگے۔ حکومت عوامی خواہشات کا احترام کرے بصورت دیگر عوامی طاقت کا سامنا کرنے کے لے تیار رہے۔ ہم عوام کے ساتھ ٹیکسز کے خلاف احتجاج میں صف اول میں کھڑے ہے۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button