خبریں

شگر میں شٹرڈاؤں اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

شگر(عابدشگری) شگر کی تاجروں اور عمائدین نے ٹیکس کیخلاف ڈٹ جانے کا فیصلہ کرلیا کل سے شگر میں شٹرڈاؤں اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان۔ حکمران پارٹی مسلم لیگ (ن) سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کا اعلان۔ حکومت پہلے ہمارے آئینی حیثیت کا تعین کریں پھر ٹیکس لینے کی بات کریں۔ کسی متنازعہ علاقہ سے ٹیکس کی وصولی کس آئین میں درج ہے۔ ہمیں موجودہ لولی لنگڑی صوبائی سٹیٹس منظور نہیں۔ ہمیں متنازعہ علاقے کی مراعات اور حیثیت ہی دیں۔اس بات کا فیصلہ شگر میں منعقدہ ایک اجلاس میں کی گیا ۔

اجلاس انجمن تاجران شگر کی جانب سے بلائی گئی تھی ۔ جس میں حکمران مسلم لیگ(ن) سابق صوبائی وزیر راجہ محمد اعظم خان، مسلم لیگ(ن) کے صدر طاہر شگری،حاجی وزیرفداعلی،پی پی شگر کے صدر کاچو حیدررعلیخان،ایم ڈبلیو ایم کے سیکریٹری جنرل شگر شیخ کاظم ذاکری،شیخ زکاوت علی،مسلم لیگ (ن) شگر کے جنرل سیکریٹری رضوان اللہ شگری،حاجی غلام علی شگری ودیگر اور بازار کمیٹی کے عہدیداروں اور عمائدین نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بازار کمیٹی شگر کے صدر محمد نسیم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں ٹیکس کی نفاذ کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی اپیل پر بلتستان بھر میں دھرنے اور ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کیلئے تمام سیاسی مذہبی اور علاقے کیرہنماؤں کی تعاؤن درکار ہے۔ہمیں ہر صورت میں ہڑتال کو کامیاب بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے تین دن ہم ہڑتال کرینگے لیکن اگر حکومت نے لچک کا مظاہرہ نہیں کیا تو سکردو سے گلگت چلو تحریک کے تحت یکم دسمبر کے بعد اسمبلی کی گھیراؤ کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان،سابق ممبر اسمبلی حاجی وزیر فداعلی،شیخ کاظم ذاکری،کاچو حیدرعلیخان ،شیخ زکاوت اور دیگر نے کہا کہ اگر ہڑتال کی کال سے پہلے عوام اور ہمیں اعتماد میں لیا جاتا تو بہتر تھا لیکن چونکہ کال دیا گیا تو تمام سیاسی پارٹیاں اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

طاہر شگری اور رضوان اللہ نے کہا کہ ٹیکس کی نفاذ کا فیصلہ سابق دور حکومت میں لاگو کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وعدہ کیا ہے کہ اس کا نفاذ اس دور حکومت میں لاگو نہیں ہونگے۔ ہڑتال سے حکومت سے مذاکرات لازمی ہے۔

اجلاس کے آخر میں تمام رہنماؤں نے ہڑتال کی بھرپور حمایت کا علان کیا۔اعلان کے مطابق کل سے حسینی چوک شگر پر دھرنا دینے کیساتھ شگر بھر میں پہیہ جام ہڑتال ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button