خبریں

کھرمنگ کا ہیڈکوارٹر گوہری میں ہی بنے گا، سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے کھرمنگ کا علاقہ غاسینگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عمائدین و سردکردگان غاسینگ سے ملاقات کی اور مختلف امور پر بات چیت کی اور لوگوں نے اپنے مسائل بیان کئے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ کھرمنگ کا ہیڈکوارٹر کا فیصلہ پہلے ہی ہوا ہے اور گوہری میں ہی بنے گا کہیں اور لیجانے کی باتیں محض افوا ہے۔ ہیڈ کوارٹر کے حوالے سے کمیٹی نے بھی اپنی سفارشات میں گوہری میں ہی ہیڈ کوارٹر بنانے کی سفارش کی ہے۔ ہیڈ کوارٹر کو گوہری تا طولتی تک پھیلانے کے پروپوزل بھی مسترد ہوئے ہیں اور کہا کہ کسی ایک شخص کے کہنے پر ہیڈ کوارٹر نوٹیفکیشن تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ہیڈ کوارٹر عوام کی سہولت اور آسانی کے لئے ایک جگہ پر بننا ہوتا ہے۔ اس کے احاطے کو پھیلانے سے عوام کو ہی پریشانی ہوتی ہے۔ کیونکہ ایک کام کے پیچھے مختلف جگہوں پر جانا عوام کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جلد گوہری تھنگ میں تعمیرات کا آغاز کیا جائے گاجس کے لئے گوہری سے 100کنال زمین استعمال ہوں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button