خبریں

شگر: لوکل ٹیکسز کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے پراحتجاجی ہڑتال ختم کردیا گیا

شگر(عابدشگری) ٹیکس کی نفاذ کا فیصلہ واپس لینے پر انجمن تاجران شگر کی جانب سے کی جانے والی احتجاجی ہڑتال ختم کردیا گیا۔عوام اگر متحد ہوجائے تو کوئی ہماری حقوق غضب نہیں کرسکتے۔ ہماری نااتفاقی کی وجہ سے ہماری حقوق غضب پورہے ہیں ۔ عوام نے اپنے حقوق کیلئے دھرنا اور ہڑتال کرکے ثابت کیا کہ ہم بے ضمیر اور مردہ قوم نہیں۔

بازار کمیٹی شگر کی کال پر شگر میں اتوار کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا گیا ،صبح سے ہی تمام کاروباری مراکز اور بازار بند کردیا گیا۔ ٹرانسپورٹروں نے اپنی گاڑیاں بھی بند رکھا۔ حسینی چوک مرکنجہ میں قناعت لگاکر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بند کردیا گیا تھا۔

سکردو سے ہڑتال ختم کرنے کی اعلان پر حسینی چوک پر اجلاس منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے بازار کمیٹی شگر کے صدر وزیر محمد نسیم ،محمد بشارت ،ظہیر عباس اور شیخ رسول نے کہا کہ حکومت نے ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری سمجھا ہوا ہے۔اب وہ دور نہیں رہا ہے ہم حکومت کی ہراقدام پر سر جھکا کر لبیک کہیں۔ حکومت کو اس خطے پر ٹیکس نافذ کرنے سے پہلے سو بار سوچنا چاہئے کہ اس خطے کی اہمیت کیا ہے۔

ستر سالوں سے ہمیں متنازعہ قرار دیکر ہرطرح کی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے لیکن ٹیکس نافذ کرنے کی معاملے پر حکومت کو یہ خطہ متنازعہ نظر نہیں آتا۔ مقررین نے ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون کرنے پر عوام، ٹرانسپورٹرز،دکانداروں، ہوٹل مالکان اور تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس کی نفاذ کی نوٹیفکیشن عوام کی طاقت اور اتحاد کا مظہر ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button