حادثات

سلیم ویلفیئر فاؤنڈیشن سکردو کی جانب سے الچوڑی اورارندو آتشزدگی متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم

شگر(عابدشگری) سلیم ویلفیئر فاؤنڈیشن سکردو کی جانب سے الچوڑی اورارندو آتشزدگی متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم۔امدادی اشیاء لیکر حاجی باقر کرگلی ارندو پہنچ گئے۔ متاثرین سے ملاقات اور ان میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئی۔ امدادی اشیاء میں زیادہ تر گرم کمبل اور رضائیاں تھی۔ جوکہ متاثرین میں تقسیم کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین سلیم مرہم نے کہا کہ ارند وکے متاثرین سخت مشکلات میں مبتلاء ہے ہمیں ان کی مشکلات کا بھرپور احساس ہے۔ سلیم ویلفیئر فاؤنڈیشن ان کی مشکلات کو کم کرنے اور متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الچوڑی میں آتشزدگی سے متاثر ہونے والی معذور شخص کو بھی امدادی اشیاء دی گئی ہے ۔ جبکہ ان کی مصنوعی پاؤں کو بھی نئی طریقے سے بنانے کا بھی ہم نے عزم کیا ہوا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button