عوامی مسائل

پونے تین کروڑ کی لاگت سے ضلع ہنزہ میں امسال 71 ترقیاتی سکیمیں مکمل ہوئی ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ

ہنزہ (ذوالفقار بیگ )ہنزہ محکمہ لوکل گورنمنٹ نے رواں سال کے لئے 2کروڈ62لاکھ 94ہزار روپے کاترقیاتی بجٹ سے ضلع بھر میں 71سکیمیں بنائی ہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام دستگیر ان خیالات کا اظہار غلام دستگیر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ضلع ہنزہ نے میڈیا کو خصوصی انٹریو دیتے ہو ئے کہا کہ ضلع ہنزہ میں مختلف منصوبے سال 2016.17میں محکمہ لوکل گورنمنٹ نے دو کروڈ باسٹھ لاکھ 94ہزار روپے کا سالانہ ترقیاتی بجٹ ضلع بھرمختلف گاؤں لیول پر جاکر یونین کونسل ایڈ منسٹریٹر کی نگرانی میں عوامی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے سکیمیں رکھی گئی ہیں اور سکیموں کو بھر وقت مکمل کروانے کے لئے گاؤں سطح پر عمائیدین کی کمیٹی بنائی ہے اور ان کی نگرانی میں ان سکیموں کو مکمل کیا جائے گا ۔محکمہ لوکل گورنمنٹ نے اس سے پہلے بھی تمام سکیموں کو اپنے ٹائم پر عوام کی تعاون سے مکمل کیا ہے ۔ اس سال ہماری پالیسی کے مطابق ایک سکیم ڈیڈھ لاکھ سے زائد کی سکیمیں رکھی گئی ہیں جو ضلع بھر میں 71سے زائد سکیمیں ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے مزید کہاکہ گزشتہ سال سیلاب کی وجہ سے دریائی کٹاؤ اور نالوں کے اطراف میں نقصان پہنچا تھا ہم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان علاقوں کا دورہ کرکے سکیمیں دی تھی اللہ کے فضل سے یہ سکیمیں مکمل ہوچکی ہیں ان میں بیشتر واٹر چینلز تھے اب ان واٹر چینلز سے عوام فائیدہ لے رہے ہیں ۔

میڈیا کے نمائندہ نے سوال کیاکہ ممبران اسمبلی اور کونسل ممبر کے ترقیاتی سکیموں کی مد میں کتنے روپے ملے ہے ؟ اس کے جواب میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ سال2015.16کی ایک سکیم شامل ہے ۔وفاقی وزیر و امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے ایک سکیم علی آباد ہسپتال کی طبی آلات کے لئے 15لاکھ دیاہے یہ سکیم شامل ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے کہاکہ اس سال جینے بھی منصوبے رکھیں ہیں ہر گاؤں جاکر عمائیدین سے ملاقات کرکے گاؤں کی ضروریات کو مد نظر رکھا گیا ہیں ۔ مجھے اُمید ہے کہ ان سکیموں سے عوام ہنزہ کو فائدہ ملے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button