اہم ترین

وفاقی مشیر امور کشمیر وگلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا دورہ ہنزہ حسن آباد، سیلاب متاثرین سے ملاقات، مطالبات جلد منظور کرنے کا وعدہ

گلگت (پ ر) وفاقی مشیر امور کشمیر وگلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا دورہ ہنزہ حسن آباد. حسن آباد کے سیلاب متاثرین اور عمائدین سے ملاقات کی اور متاثرہ پل کا بغور جائزہ لیا
 کمشنر گلگت میر وقار اور ڈی سی ہنزہ محمد عثمان علی نے حسن آباد سیلاب کے تمام تر صورت حال اور انتظامات سے آگاہ کیا۔  وفاقی مشیر قمر زمان کائرہ نے متاثرین کےلئے لگانے کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا . متاثرین و عمائدین حسن آباد کی جانب سے پیش کردہ تمام تر مطالبات فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت متاثرین کی بحالی کا عزم کیے ہوئے ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ خود حالات کا جائزہ لینے کے لیے گلگت بلتستان آئے ہیں، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں این ڈی ایم اے، این ایچ اے اور صوبائی حکومت کے حکام نے بروقت کاروائی کی جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، انہوں نے اہل علاقہ اور متاثرین کو یقین دلایا کہ عارضی پل کا سامان موقعہ پر پہنچ چکا ہے اور اگلے پندرہ سے بیس دن کے درمیان عارضی پل کی تعمیر مکمل کر لی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ مستقل پل کی تعمیر پر بھی پیش رفت تیزی سے جاری ہے اور مستقل پل کو بھی اگلے چھ ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کر لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وہ متاثرین جن کے گھر اس حادثے میں تباہ ہوئے ہیں ان کو ایک سال کے لئے ماہانہ پندرہ ہزار روپے کے حساب سے کرایہ دیا جائے گا اور ان کی مستقل بحالی کے ضمن میں صوبائی حکومت جلد ایک پالیسی ترتیب دے گی انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لئے وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے اور حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دورے کا مقصد یہ تھا کہ عوام اور اہل علاقہ سے مل کے ان کے مسائل کو جانا جاسکے انہوں نے اس قدرتی آفت کے نتیجے میں متعلقہ اداروں اور صوبائی حکام کے متحرک کردار کی بھی تعریف کی جس کی وجہ سے نقصانات کو کافی حد تک محدود کرنے میں مدد ملی
۔اس سے قبل این اچ آے کے جنرل مینیجر محبوب علی نےسٹیل پل کو نصب کرنے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی فوری بحالی کے لئے سٹیل پل انسٹال کیا جائے گا جس کےلئے ٹینڈر FWO کو دیا جاچکا ہے اور فنڈ بھی جاری کر دیا گیا ہے تاہم پل کی فکسنگ کا کام دو ہفتے میں مکمل کیا جائےگا۔ پیدل پل کی تعمیر کیلئے کام جاری ہے
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button