جرائمخبریں

چلاس : سرکاری ملازمین بجلی چور نکلے، ایک سو پندرہ گھروں کے خلاف آپریشن کا آغاز

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ برقیات دیامر نے بغیر میٹر اور کنڈے سے غیرقانونی طور پر بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں سرکاری کالونی کے ایسے ایک سو پندرہ گھروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے جو بغیر میٹر اور کنڈے کےذریعے عرصہ دراز سے غیرقانونی طور پر بجلی کا استعمال کر رہے ہیں ۔

ایگزیکٹو انجینئر محکمہ برقیات دیامر عامر شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چلاس شہر کے لئے تقریباً پانچ میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے جبکہ محکمہ برقیات کے پاس صرف دو میگاواٹ بجلی ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا پانی کی کمی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انشاءاللہ بہت جلد واپڈا ون میگاواٹ ڈیزل جنریڑ سے بجلی کا بندوبست کیا جائے گا تاکہ لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آسکے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے سالوں میں دیامر بجلی کے حوالے سے خودکفیل ہو گا کئی نئے پاور ہاوسس پر تیز ی سے کام پایہٴ تکمیل کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام محکمہ برقیات کے ساتھ تعاون کریں بجلی ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کریں تاکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مذید کم ہو سکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button