تعلیم

گلگت بلتستان کےلوگوں میں تعلیم کا شعور دیگر شہروں کے لوگوں سے زیادہ ہے۔ کمانڈنگ آفیسر ایس سی اولیفیٹنٹ کرنل انعام الحق

سکردو(ایس ایس ناصری) گلگت بلتستان کے بچے ملک کے دیگر شہروں کے بچوں سے کسی حال میں پیچھے نہیں۔ یہاں کے طلباء وطالبات نے اپنی محنت اور لگں سے نہ صرف گلگت بلتستان کا نام روشن کیاہے بلکہ پورے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ یہان کے لوگ جس طرح محنتی اور امن پسند ہے اسی طرح یہاں کے تعلیمی ماحول بھی ملک کے دیگر شہروں میں بسنے والے لوگوں کیلے مشعل راہ ہے۔ان خیالات کا اظہار کمانڈنگ آفیسر ایس سی اولیفیٹنٹ کرنل انعام الحق نے ایجیوکیٹر سکردو کیمپس کے سالانہ تقسیم انعامات کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کےلوگوں میں تعلیم کا شعور دیگر شہروں کے لوگوں سے زیادہ ہے۔انہوں نے پوزیشن لینےوالےطلباء اور والدین کو مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ کہا کہ محکمہ ایس سی او بلتستان کے دور دراز علاقوں تک لوگوں کو کمیونکیشن کی سہولیات پہنچانےبمیں دن رات کام کر رہے ہیں اور لوگوں کو سہولیات دےرہی ہے۔

تقریب کےمہماں ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر سید صادق شاہ نے کہا کہ ایجیوکیٹر معیاری تعلیم کو عام کرنے میں دن رات محنت کر رہی ہے اور ان کی اس کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس موقع پر سکول کے ایم ڈی محمد غازی نے کہا کہ ایجیوکیٹر بچوں کو نصابی سر گر میوں کے ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں میں اعلیٰ تربیت دینے میں مصروف ہے اور تعلیمی معیار پر کسی قسم کی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کیا کہ آنے والےوقتوں میں اس ادارے میں پڑھانے والے اساتذہ کیلے میڈیکل سمیت دیگر مراعات دیئے جائیں گے اور بہتر تعلیم کے فروغ کیلے قابل اور لائق اساتذہ کی خدمات لیے جائیں گے۔ انہوں نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین بھی اپنے بچوں پر مکمل توجہ دیں تاکہ اسخطے کا نام روشن کر سکیں ۔اس موقع پر پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کی گیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button