خبریں

پرنس کریم آغا خان کے دورے سے گلگت بلتستان ترقی کی نئی راہیں کھل جائیں گے۔ صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال

گلگت ( پریس ریلز) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کا دورہ گلگت بلتستان کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کے دورے سے یہاں ترقی کی نئی راہیں کھل جائیں گے۔ آغاخان ڈیولپیمنٹ نیٹ ورک کے باعث گلگت بلتستان کے عوام کامعیار زندگی بلند ہوا ہے۔ گلگت بلتستان میں تعلیمی میدان یا ہیلتھ کے میدان میں آغاخان نیٹ ورک نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہزہائنس نے گلگت بلتستان کے عوام کا معیار بلند کیا ہے اور پرنس کریم خان کا دورہ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔اُنہوں نے کہا کہ آج امن وامان کی بدولت گلگت بلتستان میں اہم شخصیات دورہ کر رہے ہیں جو کہ صوبائی حکومت کا کارنامہ ہے

۔امن امان کے باعث آغا خان ڈولپیمنٹ نیٹ ورک کے ادارے حکومت کے ساتھ تعمیر وترقی میں ہاتھ بٹھا رہے ہیں اور مستقبل میں بھی حکومت آغاخان ڈولپیمٹ نیٹ ورک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button