جرائم

تانگیر میں پولیس نے چار اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے

چلاس(کرائم رپورٹ) تانگیر میں پولیس کی کامیاب کاروائی چار اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے گئے۔ایس ڈی پی او شاہ سرور کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر فوری طور پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مجرمان کو حوالات منتقل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چاروں اشتہاری مجرمان عبدالرحمت،فاروق پسران رؤف،شاہ جہان ولد جمداد ،ایوب ولد شاہ جہان ساکنان تانگیر فروڑی تھانہ تانگیر کو اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔اور عرصہ دراز سے ترک سکونت کر کے روپوش تھے۔اچانک ان کی تانگیر آمد کی اطلاع ملی جس پر ایس ڈی پی او نے اے ایس آئی نور عالم،حوالدار سیف اللہ کانسٹیبلان عارف حسین،راجمون،عبیدالرحمان ،محمد غلام اور عبدالباقی کے ہمراہ چھاپہ مارا۔اور چاروں اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس کے احکامات پر دیامر پولیس نے گزشتہ کچھ عرصے سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔اور روزانہ کی بنیاد پر مؤثر کاروائی کا عمل جاری ہے۔جس میں پولیس کو اہم کامیابیاں ملی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button