تعلیم

روندو تلو بروق میں لینڈ ڈونر نے ملازمت نہ ملنے پر سرکاری سکول کو تالا لگا دیا، 350 طالبات سخت سردی میں کھلے آسمان تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

سکردو ( رجب علی قمر ) روندو تلو بروق میں لینڈ ڈونر نے ملازمت نہ ملنے پر سرکاری سکول کو تالا لگا کر قبضہ جما دیا 350 طالبات سخت سردی میں کھلے آسمان تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ،محکمہ تعلیم خواب خرگوش کی نیند سوگئے تفصیلات کے مطابق روندو تلو بروق سے تعلق تحریک انصاف کے رہنما اختر عباس جمعہ نے میڈیا کو بتایا کہ سب ڈویزن روندو کے بالائی علاقے تلو بروق میں 2005 میں تعمیر شدہ سرکاری پرائمری سکول جہاں 350 طالبات زیر تعلیم ہیں اور علاقے کی واحد گرلز سکول ہے جسے لینڈ ڈونر نے ملازمت نہ ملنے پر تالا لگا کر بند طالبات کو کھلے آسمان چھوڑ دیا گیا ہے اختر جمعہ نے بتایا کہ اس وقت ساری طالبات سخت سردی میں کھلے آسمان تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے گرلز پرائمری سکول جسے مقامی کمیونٹی کی مدد سے بچیوں کے لئے تعلیم کا واحد زریعہ بنایا گیا تھا اب لینڈ ڈونر نے گریڈ ون کی پوسٹ بھرتی نہ ہونے پر خود مالک بن گیا ہے اُنہوں نے وزیر تعلیم گلگت بلتستان حاجی ابراہیم ثنائی ،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کاظم نیاز ،محکمہ تعلیم بلتستان سے فوری طور پر تلو بروق گرلز پرائمری سکول کے معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button