تعلیم

ایبروزی ہائی سکول شگر میں سالانہ نتائج کے اعلان کی تقریب منعقد

شگر(عابدشگری)تعلیم انسان کو انسان بناتا ہے اور انسانیت سمجھاتا ہے۔ تعلیم کو نوکری کا ذریعہ نہیں سمجھنا چاہئے۔ایبروزی ہائیر سکینڈری سکول شگر میں جس طرح بچوں کی کونسلنگ کی جاتی ہے وہ قابل ستائش ہے۔تعلیم کیساتھ کیریئر کونسلنگ اور گائیڈنس وقت کی سب سے اہم ضرورت ہیں۔اس سکول نے انٹرپیونیورشپ میں پورے پاکستان میں اول پوزیشن حاصل کرکے گلگت بلتستان کا نام فخر سے بلند کیا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر محمد نذیر شگری ،محمد لطیف خان و دیگر نے ایبروزی ہائیر سکینڈری سکول میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایبروزی ہائیر سکینڈری شگر میں سالانہ امتحانات کی نتائج کے اعلان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی شگرذاکر حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر محمد نذیر شگری نے کہا ہے کہ سٹوڈنس کیلئے تعلیم کا مقصد نوکری نہیں ہونا چاہئے۔ تعلیم ہمیں صحیح معنوں میں انسان بناتا ہے۔ہمارا یہ المیہ ہے کہ طلباء و طالبات کی جانب سے تعلیم کا مقصد بہتر نوکری ہے۔حالانکہ نوکری پیشہ انسان کبھی خوش زندگی نہیں گزارتا۔ طلباء کو تعلیم کیساتھ کونسلنگ اور گائیڈنس لازمی ہے جہاں انہیں زندگی کے دیگر شعبوں کی جانب بہتر رہنمائی کرکے معاشرے کیلئے سودمند شہری اور علاقے کیلئے فائدہ مند بناسکتا ہے۔ترقی یافتہ دنیا میں تعلیم یافتہ لوگوں کی ترجیح نوکری کے بجائے بزنس اور دیگر شعبے ہوتے ہیں۔جس طرح اس سکول کی ننھے منھے طلباء و طالبات نے انٹرپیونیورشپ پورے پاکستان میں اول پوزیش حاصل کی وہ ان اساتذہ کی بہتر گائیڈ لائن اور کونسلنگ کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے سرکاری تعلیمی اداروں کیلئے معاونت ثابت ہوررہے ہیں۔ان اداروں میں بہتر اور معیاری تعلیم کیلئے سرکار ان اداروں میں مناسب طریقے سے مدد کرتے ہیں۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر شگرکی جانب سے سکول کیلئے تعریفی سرٹفیکٹ چیئر مین کے حوالے کردیا۔ جبکہ پوزیش ہولڈر طلباء و طالبات میں شیلڈ اور انعامات بھی تقسیم کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button