صحت

ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو میں آپریشن شروع ہونا خواب تھا وہ پورا ہو گیا۔ پارلیمانی سیکریٹری غلام حسین ایڈوکیٹ

گانچھے ( محمد علی عالم ) پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی و منصوبہ بندی غلام حسین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو میں آپریشن شروع ہونا خواب تھا وہ پورا ہو گیا۔ پورے ضلع کے عوام کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ مسلم لیگ نواز کی حکومت دعوے نہیں عملی کام پر یقین رکھتی ہے۔ گلگت بلتستان میں ہماری حکومت آتے ہی ضلع میں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے کام کرنا شروع کیا جس کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے پہلی ملاقات میں ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو سمیت ضلع میں صحت اور تعلیمی ایشوز پر بات کی جس پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وعدہ کیا اور کہا کہ خپلو ہسپتال میں ڈاکٹرز تعینات کریں گے۔ بہترین سہولت فراہم کریں گے۔ ضلع میں عوامی مسائل حل کرانے کے لئے حکومت مکمل سپورٹ کریں گے۔ دو سال کے قلیل عرصے میں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں آپریشن کا آغاز کر دیا ہسپتال کی ایشو پر چیف سکیرٹری گلگت بلتستان نے بھی مکمل تعاون کیا جب بھی ہم ہسپتال کا مسئلہ لے کر گیا وہاں پر ہی حل کرنے کی احکامات جاری کئے اس کے علاوہ محکمہ صحت گلگت بلتستان خصوصا سیکرٹری ہیلتھ نے بھر پور تعاون کیا ہسپتال کے ایشو پر بات کیا اسی وقت حل دیا ان تمام اعلی حکام کی مکمل تعاون سے ایشوز حل ہو رہے ہیں ضلع گانچھے خصوصا خپلو کے عوام وزیر اعلی ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت گلگت بلتستان کا خصوصی تور پر شکرگزار ہیں اس کے علاوہ ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان کا بھی مشکور ہیں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ اس آپریشن شروع کرنح کے اس بہت بڑے کارنامے پر ضلع کے عوام ایم ایس ڈاکٹر حیدر عاصم کے احسان مند ہے جنہوں نے عوام کے لئے اتنا بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہمیں ایم ایس خپلو ہسپتال پر فخر ہے انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ہسپتال کی تاریخ میں پہلا آپریشن کامیابی سے کرایا انہوں نے کہا کہ پہلی بار موجودہ حکومت کی دور میں ضلع میں اربوں روبوں روپے کی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اس وقت گانچھے میں دو ارب روپے کی ترقیاتی کام جاری ہے جو تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن کو گانچھے سے خصوصی دلچسپی ہے اگلے سال مارچ سے ساڑھے چار کروڈ روپے کی لاگت سے گرلز۔ ڈگری کالج اور چار کروڈ روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو کے فی میل بلاک پر کام شروع ہو جائے گا ان تینوں کاموں پر ٹینڈر کا عمل مکمل ہو چکا ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button