کھیل

آل کھرمنگ شہید اشرف نور کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ٹائیگر پنداہ نے اپنے نام کر لیا

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) پارٹنر کرکٹ کلب مہدی آباد کی جانب سے منعقدہ آل کھرمنگ شہید اشرف نور کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ٹائیگر پنداہ نے اپنے نام کر لیا فائنل میچ میں یونائٹیڈ کھرمنگ شریٹینگ کی ٹیم کو با آسانی شکست دے دی میچ کے مہمان خصوصی وزیر اخلاق حسین رکن کونسل تھے۔

فائنل میچ میں ٹاس جیت کر ٹائیگر پنداہ نے پہلے بیٹینگ کرتے ہوئے مقررہ 12اورز میں یونائٹیڈ کھرمنگ کی ٹیم کو 6 وکٹوں پر جیتنے کے لئے 127رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا تعاقب میں یونائٹیڈ کھرمنگ کی پوری ٹیم 60رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

ٹائیگر پندا ہ کی جانب سے اشرف حسین نے بہترین باولنگ کرتے ہوئے چھ کھیلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ اسی ٹیم کی کاظم ارمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لئے 40رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے میچ کے مہمان خصوصی رکن اسمبلی وزیر اخلاق حسین نے اپنے ہاتھوں سے جیتنے والی ٹیم کو وننگ ٹرافی دی ۔

بعد میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اخلاق حسین رکن کونسل نے کہا کہ کھرمنگ کی عوام اور کھلاڑیوں میں کھیلوں کے جوش و جذبے دیکھ کر خوشی ہوئی اس طرح کی ایوینٹس لوگوں کو تفریح کا موقع فراہم کرتا ہے کھرمنگ میں خاص طور پر مہدی آباد میں ایک کرکٹ گراونڈ کی اشد ضرورت ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سے بات کرینگے کہ جلد کھلاڑیوں کو ایک گراونڈ تحفے میں دوں گا انہوں نے ٹائیگر پنداہ کی ٹیم کو جیتنے پر اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کو بہترین ٹورنامنٹ کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button