گلگت بلتستان

گوریکوٹ (استور) کے نواحی گاؤں اب بھی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، رہنما منہاج القران

استو ر( سبخان سہیل )استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکو ٹ کے نواحی گا و ں ڈانگاٹ ، تیرزے، پیرزوٹ ،بلشبرسمیت کیں اور گاوں اس دور جدید میں بھی تعلیم ، بجلی اور صحت جیسی عظیم سہولیتوں سے محروم ہیں، اقتدار میں آنے کے لیے ممبران اسمبلی جھوٹے وعدے کرکے ووٹ حاحل کرنے کے بعد کبھی اس علاقے کا کبھی مڑ کر حال تک نہیں پوچھا ہے۔ ان خیالات کا اظہاررہنماتحریک منہا ج القران عطاوللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ووٹ سے منتخب ہونے والے ممبران کبھی ان پانچ سالوں میں اس علاقے کی غیریب عوام کی حال تک نہیں پوچھا ہے۔ اتنی بڑی آبادی پر اس دور جدید میں بھی بجلی اور صحت بالکل بھی نہیں ہے ۔استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ سے چند میل کے فاصلے پر موجود یہ آبادی اب تک بجلی جیسی عظیم سہولیات سے محروم ہے۔اتنی بڑی آبادی میں اب تک بنیادی صحت کا کوئی مرکز یا کوئی اور نظام موجود نہیں ہونے سے بھی عوام علاقہ پریشانی سے دو چار ہیں۔ اس علاقے کی عوام کے بچوں کا مستقبل تباہ ہوتا جارہا ہے تعلیم جیسے تیسری آنکھ کہتے ہیں اس عظیم سہولیت سے محروم ہیں اس علاقے کے ساتھ ہمیشہ سے ستلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ چاہے وہ ممبران اسمبلی ہو یا بیورکریسی ہو ضلعی نتظامیہ اپنی آنکھیں بند کیے ہوی ہے جو کام ان کی بس میں ہے وہ بھی کرنے کے بجاے خاموش تماشی کا کردار ادا کرری ہے۔ حکومت گلگت بلتستان ، وزیر اعلی سید مہدی شاہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستا ن سے میری اپیل ہے کہ وہ اس پسماندہ ترین گاوں میں بجلی، تعلیم، صحت جیسی عظیم سہولیات کی فرہمی کے لیے خصوصی اقدامات کرتے ہوے ان سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button