کھرمنگ: سرحدی علاقہ حمزی گوند میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے یرقان کی بیماری پھیلنے کا خد شہ
کھرمنگ(سرور حسین سکندر) سرحدی علاقہ حمزی گوند میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے یرقان کی بیماری پھیلنے لگی علاقے کو پانی ترسیل کرنے والا ٹینکی میں صفائی کا کوئی نظام موجود نہیں ہے اور نہ ہی جراثیم کش ادویات استعمال ہوتے ہیں اہلیان علاقہ کو کہیں سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی متعلقہ محکمے کی طرفسے سے بھی کوئی اقدامات نہیں ہوئے۔
اہلیان حمزی گوند کے مطالبے پر اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ قربان علی نے ڈی ایچ او ڈاکٹر کے ساتھ حمزی گوند گاوں کا دورہ کیا اس موقع پر محکمہ صحت کھرمنگ کی جانب سے یرقان ٹیسٹ کرنے کے لئے عملے اور ضروری سامان بھی ساتھ لے رکھے تھے سب سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ ڈی ایچ او کھرمنگ اور کمانڈینگ آفیسر سندھ رجمنٹ کرنل سجادنے پیدل چل کر پانی کی ٹینکی کا جائزہ لیا ٹینکی کی صفائی چیک کیا اہل علاقہ کی ٹینکی کی صفائی کئی سال سے نہ ہونے کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر برہم ہوگئے اور متعلقہ محکمے کے سپروائز ر سے جلد ٹینکی کی صفائی کرنے کے احکامات جاری کردیا۔
اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے محلے کے درمیان سے گزرنے والے کوہل میں چھوڑے ہوئے تمام سیوریج لائنوں کو بند کر وادیا گیا اور کہا کہ سب سے زیادہ بیماریاں محلے سے گزرنے والے کوہلوں اور نہروں میں سیوریج پانی چھوڑنے سے لگتی ہے کیونکہ زیادہ تر لوگ اپنے برتن اور کپڑے اسی پانی میں دھوتے ہیں جس سے جراثیم انسانوں تک منتقل ہوتے ہیں۔
ڈی ایچ او کھرمنگ ڈاکٹر صابر نے کہا کہ بیماریاں پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ علاقے میں سیوریج لائنوں کا اچھا نظام نہ ہونا ہے اس کے لئے ضروری ہے سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے اور محلے سے گزرنے والے نہروں میں نہیں چھوڑا جائے ۔