خبریں

چلاس: محکمہ پی ڈبلیو ڈی ورکس کے سکیل پانچ کے ملازمین تاحال ترقی سے محروم

چلاس(بیوروچیف) محکمہ پی ڈبلیو ڈی ورکس سکیل پانچ کے ملازمین تاحال ترقی سے محروم ہیں۔ پروموشن میں مزید تاخیر برداشت نہیں احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔ان خیالات کا اظہار ورکس منشی یونین کے صدر سخاوت الدین نے اپنے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سکیل پانچ کے کئی ملازمین اسی ایک سکیل میں سروس مکمل کر کے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب محکمہ برقیات کے پانچ سکیل والے ملازمین کی سکیل 7میں پروموشن دو سال قبل ہوئی ہے۔صرف ہمارے ادارے کے ملازمین کو پروموشن نہیں دی جا رہی ہے۔جس کی وجہ سے تمام ملازمین ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورکس ملازمین کو فوری پروموشن دی جائے۔تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں سر انجام دے سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button