اہم ترینپاکستان

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ

اسلام آباد (فدا حسین ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گلگت بلتستان کے لوگ پیپلز پارٹی کے علاوہ اور کسی کو ووٹ نہیں دیتی تاہم وفاقی حکومت ان علاقوں میں بھی اپنی حکومت بنانے کیلئے وہاں کے انتخابات میں اپنا اثر ڈالتی ہے جس سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کروائی جائیں۔

سیدخورشید شاہ نے گلگت بلتستان میں ٹیکس نفاذ کو نامناسب قرار دیتے ہوئے احتجاج کرنے والوںکی حمایت کی۔ ان کا مزید کہناتھا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کودیا کچھ نہیں جاتا مگر ان سے مختلف مد میں ٹیکسز لیا جا رہا ہیں جو کہ نامناسب ہے۔ خورشید شاہ کے مطابق سی پیک میں بھی گلگت بلتستان کے لوگوں کو ان کا حق نہیں دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ پیپلز پارٹی کو چاہتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button