خبریںعوامی مسائل

ہنزہ: لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 22 گھنٹے تک پہنچ گیا

ہنزہ (رحیم امان) ہنزہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 22 گھنٹے تک پہنچ گیا، صرف دو گھنٹے بجلی میسر۔ پٹیرول پمپ مالکان کی جانب سے عدم ادائیگی پر ڈیزل کی سپلائی روک دینے کی وجہ سے تھرمل جنریٹر سے ایک میگاواٹ سپلائی معطل ہونے کے باعث بجلی کی قلت نے بحران کی شکل کی اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ہنزہ میں سردی میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اب 22 گھنٹے تک بڑھ گیا ہے جس کے باعث عوام خاص کرامتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ہنزہ میں پہلے ہی سے بجلی کا شدید بحران ہے اور اب محکمے کی جانب سے بروقت ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث اور بر وقت منصوبوں پر کا م نہ ہونے کے باعث بجلی کی کمی بحرانی شکل اختیار کر گیا ہے ۔

محکمے کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ آج تھر مل بجلی گھر سے بجلی کی سپلائی شروع کی جائے گی اور جس کے باعث ہنزہ میں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہو اٹھارہ 18 گھنٹے ہونے کی توقع ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button