اہم ترین

عطا آباد جھیل 32 میگاواٹ بجلی منصوبے پر کام کا آغاز بہت جلد کیا جائے گا، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

گلگت ( پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے وفاقی دارالحکومت میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان میں جاری پی ایس ڈی پی کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وزیر اعظم پاکستان کو تفصیلات آگاہ کیا ۔وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیئے بروقت فنڈز مہیا کئے جائیں گے اور گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے اس میں سیاحت کے مزید فروغ کے لیئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت کریگی اور گلگت بلتستان اور وفاقی حکومت بین الاقوامی سطح کے سہولیات سے اراستہ سیاحتی مقامات تعمیر کریگی ۔

وزیر اعظم پاکستان نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دہانی کروایا کہ گلگت بلتستان کونسل میں مختلف اسامیوں پر گلگت بلتستان کے افسروں کو مناسب نمائندگی دی جائیگی اور مشتہر ہونے والے تمام اسامیوں پر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو بھرتی کیا جائے گا ۔

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عطاء آباد جھیل پر 32.5 میگا بجلی منصوبہ کا بہت جلد آغاز کیا جائے گا اور ریکارڑ مدت میں اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا تاکہ ہنزہ اور دیگر اضلاع میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوسکے ۔ وزیر اعظم پاکستان نے ہز ہائنیس پرنس کریم آغاخان کی گلگت بلتستان کے کامیاب دورے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہز ہائنیس پرنس کریم آغاخان کی پاکستان کی ترقی میں بہترین کردار ہے اور پاکستان بنانے میں ان کے خاندان کا بھی بہترین کردار رہا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button