صحت

گلگت : واٹر پیوریفکیشن فلنگ پلانٹس پر چھاپے، ناقص صفائی پر جرمانہ عائد

گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر/سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضا نے ڈپٹی کمشنر گلگت کے حکم پراسسٹنٹ ڈائریکٹر EPAخادم حسین اورمیونسپل انسپکشن ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں واقع واٹر پیوریفکیشن فلنگ پلانٹس پر چھاپے ،ناقص صفائی پر سوجو واٹر پیوروفیکیشن فلنگ پلانٹ اور سیون سپرنگ پر بھاری جرمانے ،تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ حسین احمد رضا نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر EPAخادم حسین ،میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی ،سیکٹر مجسٹریٹ چراغ الدین ،میوسنپل پولیس فورس اور جی بی پولیس جوانوں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں واقع واٹر پیوروفیکیشن فلنگ پلانٹس پرمیڈیا کی ٹیم کے ہمراہ اچانک چھاپے مارے ،چھاپوں کے دوران ناقص صفائی اور غیر تسلی بخش اقدامات پر گلگت کے مشہور پیورفیکیشن فلنگ پلانٹس سوجو (SUJO) پر10000اور سیون سپرنگ( Seven Spring)پر5000 روپے جرمانے کرتے ہوئے انہیں حکم دیا کہ ایک ہفتے کے اندر اپنا نظام درست کر لیں ورنہ انکے پلانٹس کو غیر تسلی بخش قراردیکر سیل کر دیا جائے گا عوام کو صاف پانی کے نام پر زہر نہیں پینے دیا جائے گا ۔چھاپوں کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے پیوروفیکیشن پلانٹس کی صفائی کے نظام کا جائیزہ لیا اور پیکنگ اور پیکنگ کی جانے والے بوتلوں کی صفائی کی صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دیکر ان پر بھاری جرمانے کئے اور انہیں حکم دیا کہ وہ آئندہ اپنی پانی کی صفائی کو کوالٹی کوبہتر بنائیں بصورت دیگر کوئی اور کاروبار کریں عوام کو پیور پانی کے نام پر غلاظت نہیں پلانے دیا جائے گاواضح رہے کہ اس سے قبل سوجو کے پیکنگ شدہ پانی کے بوتلوں سے کچرے کی برآمدگی جسے شکایات بھی ملیں ہیں اور شہریوں کے جانب سے کئی بار شکایات بھی کی گئیں ہیں عوامی شکایات کی روشنی میں انکے خلاف کاروائیاں کی گئیں ہیں بعد ازاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ پروٹیکشن ایجنسی کے ساتھ ملکر شہریوں کو صاف پانی کے نام پر غلاظت نہیں پلانے دی جائے گی اور انتظامیہ غیر معیاری اور غیر تسلیء بخش پلانٹس کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گی تاکہ وہ پنا معیار بہتر بناسکیں یا کوئی اور کاروبار کریں عوام کی جان مال کی حفاظت انتظامیہ کی اولین زمہ داری ہے ۔
Back to Conversion Tool

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button