متفرق

گلگت بلتستان کونسل سے اختیارات لے کر قانون ساز اسمبلی کو منتقل کیا جائے، کونسل رائے مسلط کرنے کا ادارہ ہے، فرحت اللہ بابر رہنما پیپلز پارٹی

اسلام آباد (فدا حسین )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان سینٹر فرحت اللہ بابرنے گلگت بلتستان کونسل کو وہاں کے لوگوں پر دوسروں کی رائے مسلط کرنے کا ادارہ قرار دیا ہے۔ریڈیو نیوز نیٹ ورک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی قانونی اور آئینی اداروں کی طرف رویہ  مایوس کن ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیکٹا ،مشترکہ مفادات کونسل اور گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس نہ بلانے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کی ان اداروں کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے۔۔گلگت بلتستان کونسل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ اس ادارے کے  سربراہ وزیر اعظم ہے اور اس ادارئے کا سیکریڑیٹ اسلام آباد میں ہے اس لئے  کونسل کا وہاں کے  مقامی لوگوں کے ساتھ براہ راست رابطہ نہیں ہوتا جس کی وجہ سے دوسروں کی رائے کو وہاں کےلوگوں پر مسلط کیا جاتا ہے جو افسوس ناک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ کونسل نے وہاں کے لوگوں کو بنیادی حقوق دینے کی بجائے ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ اس لئے انہوں نے گلگت بلتستان کونسل کے اختیارات کو کم کرکے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کو دینے کا مطالبہ کیا ۔فرحت اللہ بابر نے گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس نہ بلانے پر وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ  وزیر اعظم کی وہاں کے مسائل میں  دلچسپی نہ ہونے کا ثبوت ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے قائم  ادارہ نیکٹا  کا ابھی اجلاس نہ بلانے پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے حکومت کی نااہلی قرار دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ  نیکٹا کے  سربراہ بھی وزیر اعظم ہیں اور یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اہم ادارہ ہے جس کا ہر تین مہینے بعد اجلاس ہونا قانونی تقاضاہے مگر اس کا بھی گزشتہ ایک سال میں ایک کوئی اجلاس نہیں ہوا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button