اموات

گنش ہنزہ سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد حنیف انتقال کر گئے

ہنزہ (ذوالفقار بیگ )ہنزہ گنش سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیت صوبیدار ریٹائرڈ محمد حنیف قضائے الہی سے انتقال کر گئے ۔ مر حوم کی عمر 72برس تھی مر حوم کے پسماندگان میں 3بیٹے 6بیٹیاں چھوڈی ہیں ۔ صوبیدار ریٹائرڈ محمد حنیف کا شمار ضلع ہنزہ کے معززین میں ہوتا تھا ۔وہ گزشتہ کئی سالوں سے علیل تھے ۔ علاج کے لئے ان کو اسلام آباد لیکر گئے تھے جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکیں بروز جمعہ وہ اسلام آباد میں انتقال کر گئے ۔ صوبیدار ریٹائرڈ محمد حنیف کی جسد خاکی بروز ہفتہ ان کے آبائی گاؤں گنش کلاں پہنچائی گئی ۔ گنش کے مرکزی امام بارگاہ امامیہ کمپلیکس میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کے آبائی قبرستان دونگداس میں سپرد خاک کیا گیا ۔مرحوم کی آخری رسومات میں گلگت اور ہنزہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔صوبیدار ریٹائرڈ محمد حنیف کی وفات پر گلگت بلتستان کے سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور دُعا کی ہے کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور تو فیق عطاکرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button